اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 12 جون 2020ء کو بنگلہ دیش میں تین مقامات پر 30دن پر مشتمل” اپنی نماز درست کیجئے کورس “کا آن لائن آغاز ہوا جن میں کم و بیش 30اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام اوراس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی وڈیو کلپس وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔