مجلس مدنی انعامات کے تحت8شوال المکرم کو بیرون ممالک میں مختلف مدنی کاموں
کا سلسلہ
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں
کا آغاز فرمایا،چنانچہ8شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار675 اسلامی بہنوں
نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار564 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار228اسلامی
بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔12 منٹ مطالعہ کی 1ہزار481 اسلامی بہنوں نے
ترکیب بنائی۔1ہزار461 اسلامی بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی ترکیب بنائی۔6ہزار902
اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں
شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر
رابطہ فرمالیجئے