رام نگر ڈویژن کاشی پور کابینہ میں بذریعہ ٹیلیفون تجہیزو تکفین اجتماع کا
انعقاد

گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین
کے زیر اہتمام رام نگر ڈویژن کاشی پور کابینہ میں بذریعہ ٹیلیفون تجہیزو تکفین
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت
کاطریقہ اور تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا گیانیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ناروے کے شہر اوسلو کے علاقے استونر
میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 اپریل2020ء بروز
جمعہ ناروے کے شہر اوسلو کے علاقے استونر (Stovner) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے "رمضان کیسے گزاریں " کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہ رمضان کے فضائل وبرکات کو قرآن و سنت کے مطابق بیان کیا اسکے ساتھ ساتھ
ماہ رمضان کی ہر ہر گھڑی کی قدر کرتے ہوئے
خوب خوب نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی
نیز لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کے خدمات بیان کرتے ہوئے کرونا ویلفیئر کی مد میں دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن بھی دیا۔
آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ
’’رمضان کیسے گزاریں کورس‘‘ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
مارچ سے اپریل2020ء تک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ’’رمضان کیسے
گزاریں کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 113اسلامى بہنوں
نے شرکت کی اور 71 اسلامی بہنوں نے مکمل کورس کر کے سند بھی حاصل کی۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا
کہنا ہے کہ اس کورس کی برکت سے اب ہمارا یہ رمضان المبارک بہت اچھے انداز میں گزرے
گا کہ اب ہمارے بہت سے سوالات کے جوابات ہمیں مل گئے ہیں۔
مو زمبیق کے شہر ماپوتو میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16اپریل2020ء کو مو
زمبیق کے شہر ماپوتو میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ملک کارکردگی ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورزیادہ سے زیادہ
اسلامی بہنوں کو شارٹ کورس "رمضان
کیسے گزاریں" کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کا انڈونیشیاء
کی ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ
انٹر نیٹ اجلاس

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء
کی ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ
بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کام کو کس طرح بڑھانا ہے اس
پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجمیر ریجن کے زون بروڑا میں زون نگران نے کابینہ
تا ڈویژن نگران کا عُشر کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا

14 اپریل ہند اجمیر ریجن کے زون بروڑا میں
زون نگران نے کابینہ تا ڈویژن نگران کا عُشر کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلی
تھون کے لیے عطیات جمع کرنے ، شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے ، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی گئی جس میں ذمّہ دران نے اچھی اچھی نیتِ
کرتے ہوئے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی۔
سرولی میں 14 اپریل کو ایک مقام پر بذریعہ کال مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد

یوپی ہند کے شہر سرولی میں 14 اپریل کو ایک مقام
پر بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔
ممبئی ریجن بینگلور زون کی تمام مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 14اپریل2020ء بروز منگل ممبئی ریجن بینگلور زون کی تمام مدنی انعامات ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس
ہوا جس میں ہند سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور موجودہ
حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے شعبے کے مدنی کام کو بڑھانےاسکائپ یا کال کے
ذریعے مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے
کے اہداف دئیے۔
مین پوری، دلپتپور، رامپور، بھوجپوراور ٹھاکردوارا میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں ملاڈ اور میرا روڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ
تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ اجلاس میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی
گی نیز مدنی انعامات اجتماعات اور جنت کا
راستہ کورس آن لائن کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات
کے زیر اہتمام باندرہ،گونڈی اورگھاٹ کوپر کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ممبئی زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی
اورموجودہ حالات کے پیش نظر منسلک اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال رابطے مضبوط رکھنے
اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔
عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13اپریل2020ء کو عالمی
مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور لاک ڈاؤن کے ایام میں انٹرنیٹ اور فون کا استعمال کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے
رابطہ رکھنے، زیادہ سے زیادہ شارٹ کورسز کروانے اور ملک و بیرون ملک سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔