لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا وعشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم و عالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21مئی2020ءکو عرب شریف میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کراونے کی نیتیں کروائی۔