دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران کا بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہو ا جس میں مختلف مقامات سے بذریعۂ انٹرنیٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے شعبے کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن اقصیٰ مسجد برانچ صدر کراچی میں 18اکتوبر2019ء کو مشہور کالم نگار، شاعر، دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف اوریا مقبول جان  کی آمد ہوئی۔رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن و دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے شعبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وہاں پر ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔ شخصیت نے ہونے والی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے آن لائن کورس میں ایڈمیشن لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ،فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لا ئن کے تحت18 اکتوبر2019ء  کومدرسۃ المدینہ آن لائن کشمیر زون کے ناظم نے فیضان پیر شاہ غازی میرپور کشمیر میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ کا نگران کشمیر زون کو وزٹ کروایا اور وہاں پر ہونے والے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔(رپورٹ،فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لا ئن کے تحت 18 اکتوبر2019ء  کو ملتان میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ کا ذمہ داران نے رکن مجلس کے ہمراہ وزٹ کیا۔ بعد ازاں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے اہم امور پر نکات دئیے۔(رپورٹ،فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت پچھلے دنوں  فیصل آباد زون کی برانچ فیضان عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے اساتذہ و ناظمین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے نگرانِ مجلس نے مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان عطار سرائے عالمگیر جہلم کا وزٹ کیا اور وہاں پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لئے ذمہ داران کو مفید مشورے دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  ایک نئی برانچ کی تعمیرات جاری ہے۔16اکتوبر2019ء کو نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے اراکنِ مجلس کے ہمراہ گجرات میں ہونے والے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا اور جلد تعمیرات سے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت پچھلے د نوں ذمہ داران نے نگران ِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راولپنڈی میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف کاموں کا جائزہ لیا نیز مزید بہتری کے لئے نکات بھی فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےشرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شر کا کی تربیت کی  اور مختلف مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن) 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃالمدینہ کورسزکےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والا 12روزہ معلم کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔کورس کےآخری دن شعبہ مدنی بستہ کراچی ریجن ذمہ دارنے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کےجملہ اخراجات کوخودکفیل کرنےکاذہن دیتے ہوئے انفرادی کوشش کرنےکےطریقےسےمتعلق تربیت کی۔(رپورٹ، سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسةالمدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن کے تحت10اکتوبر 2019ء بروز جمعرات کو مدنی مرکز فیضانِ عطار سرائے عالمگیر جہلم میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ کارکن شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی اور نگران مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن نے وزٹ کیا اور کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ (رپورٹ محمد فیضان عطاری،  مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار۔)


10 اکتوبر 2019ء کو مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان سخی سلطان حیدرآباد میں شفٹ سطح کا مدنی مشورہ اور گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے اساتذہ و ناظمین سمیت عطاری شفٹ کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ محمد فیضان عطاری،  مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار۔)