دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 28جنوری 2020ء بروزمنگل مدرسۃ المدینہ آن لائن کلفٹن برانچ میں مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے مفتشین و معاونین اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر  اراکینِ مجلس نے اپنی شفٹوں میں تعلیمی حوالے سے بہتری لانے، کمزوریاں دور کرنے اور دیگرمدنی کاموں کے متعلق مختلف نکات پیش کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 28جنوری 2020ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ آن لائن کلفٹن برانچ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے مدرسۃالمدینہ آن لائن پاکستان کے مدنی عملے کے  ہونے والے تربیتی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سےمشاورت کی اور مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 21جنوری 2020ء فیضان نورالعرفان گجرات میں کشمیر زون سیالکوٹ زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں سیالکوٹ زون اور کشمیر زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں رکن مجلس اور زون ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے ناظمین اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مدرستہ المدینہ آن لائن کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے اور جو کارکردگیوں کا ہدف دیا ہے اس کو پورا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 23 جنوری 2020ءبروز جمعرات فیصل آبا د زون فیضان عطار میں مدنی مشورہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کےنگران مجلس یاسر مدنی اور رکن مجلس حافظ محمدسلمان عطاری نے شرکت کی۔ مدنی مشورےمیں نگران مجلس اور رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےمختلف موضوعات(کام کرنے کے انداز میں کیسے بہتری لائی جا سکتی ہے،ذمہ داری کا احساس ہو گا تو ذمہ دار اپنے منصب کا حق ادا کر سکے گا،اپنے ماتحت سے سیکھنے کا جذبہ کیسے بیدار کیا جائے) پر ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ شرکائے مدنی مشورہ کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن21جنوری2020ء بروز منگل فیصل آباد ریجن کے سرگودھا زون کی برانچ مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان مدینہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن عمران عطاری مدنی نے عملے کے اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں میں بہتری لانے کے مختلف نکات عطا فرمائے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  ملتان زون کی برانچ اشاعت الاسلام میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ناظمین ، مفتشین، تعلیمی ذمہ دار اور زونل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکائے مدنی مشورہ کو انتظامی و تعلیمی امور پر مختلف نکات عطا فرمائے اور مدنی کاموں میں مزید بہتری کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  گوجرانوالہ میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ میں باقاعدہ درجات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ برانچ کی افتتاحی تقریب میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے رکن مجلس محمد بلال عطاری مدنی اور نگران کابینہ نے خصوصی شرکت فرماکربرانچ کا افتتاح کیا اور دعائیں کیں۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)


مجلسِ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 17جنوری 2020مجلسِ انٹرویو   کا فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس یاسر عطاری مدنی نے تدریس کے خواہشمند نئے اسلامی بھائیوں کے انٹرویو کے حوالے سے مختلف اہم مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ۔ محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان ِمدینہ کاہنہ نو برانچ لاہور  میں رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی کی آمد ہوئی۔ آپ نے برانچ کا وزٹ کیا اور مدرسین و دیگر عملے سے ملاقات فرمائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، مدرسین اور دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی کاموں سے متعلق نکات عطا فرمائے اور مدنی چینل کے ناظرین کو حصول علم دین کیلئے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلوں کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)


حیدر آباد ریجن میں مدنی عملے کا تربیتی اجتماع  اور مختلف برانچز کا دورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 14جنوری 2020ء کو حیدر آباد ریجن کلاتھ مارکیٹ کی برانچ میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت فرمائی اور شرکا کی جانب سے کئے گئےسوالات کے جوابات دیئے۔ اس اجتماع میں رکنِ مجلس نےسنّتوں بھرا بیان کیا ۔

اسی طرح نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری نے اراکینِ مجلس کے ہمراہ 15جنوری 2020ء کو حیدر آباد ریجن کی برانچ لطیف آباد نمبر5کا وزٹ کیا جہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور رہنمائی فرمائی۔نگرانِ مجلس نے میمن سوسائٹی میں نیو برانچ کے سلسلے میں جگہ کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)

کراچی ریجن میں مدنی مشورہ

اراکینِ مجلس، برانچ ناظمین، مجلس اجارہ کے ذمّہ داران اور دیگر مدنی عملے کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدنی عملے کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے انتظامی امور پر کلام کیا اور مختلف نکات فراہم کئے۔

اسی طرح کراچی ریجن میں نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی کا مجلس اجارہ کے ذمّہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اجارہ سے متعلق کئی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 15جنوری2020ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے 12مدنی کام،مدرسۃ المدینہ بالغان اور دو درس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا ۔نگرانِ مجلس نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ عام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف بھی طے کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)

فیصل آباد ریجن  ،ملتان اور پاکپتن زون میں مدنی مشورہ

مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدنی عملے کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 13جنوری2020ء کو ملتان زون کی برانچ اشاعت الاسلام میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن کے ناظمین، مفتشین، تعلیمی ذمّہ دار اور زونل ذمّہ دار نےشرکت کی۔ رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور تعلیمی وانتظامی امور کے حوالے سے مختلف نکات پیش کئے۔ انہوں نے 14جنوری 2020ء کو فیصل آباد ریجن میں مجلس آئی ٹی کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا جس میں فیس اور ایڈمیشن کے حوالےسے مختلف معاملات طے ہوئے۔

اسی طرح پچھلے دنوں رکنِ مجلس نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نیو برانچ فیضانِ مدینہ پاکپتن زون کے ذمّہ داران اور مدرسین کا مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف امور پر اہم نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )