27 اگست 2020ء کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام ستیانہ روڈ فیصل آباد ریجن کی برانچ میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں فیس اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور کالنگ آپریٹرز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگران یاسر عطاری مدنی اور   رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور سرکار ﷺ کی امت پر آسانی کے فضائل بتاتے مدنی پھول پیش کئے۔ نگران مجلس نے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئےاور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ 


27 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت برانچ اچھرہ میں شفٹ مدنی کا مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس سخاوت رضا عطاری نے شرکا کو  مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز کی طرف سے عطاکردہ اصولوں پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام خان پور رحیم یار خان  میں نیو برانچ کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعائے خیر فرمائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام لاہور ریجن کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں شفٹ عطاری کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن سخاوت رضا عطاری نے انگلش مدرسین بڑھانے اور مدنی کاموں کی تحریک تیز کرنے کے حوالے سے مختلف نکات بیان کیا۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں قائم مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسین سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں 12 مدنی کاموں میں انفرادی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے زلفیں رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 19 اگست 2020ء بروز  بدھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پریزینٹیشن دینے کے ساتھ ساتھ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیو سوفٹ وئیر کے نفاذ اور شعبے میں مزید جدت لانے کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ :محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعو ت  اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کاموں اور انگلش درجے بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی ، اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کام اور تعلیمی حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں برانچ میں انگلش مدرسین بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن پاکستان کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں جدید ٹیکناجی کا استعمال کرنے، نظام کو جدیداور بہترین کرنے کے لئے مختلف امور پر مشاورت کی۔

مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس یاسر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ شاد باغ لاہور کا وزٹ کرتے ہوئے مدنی عملے سے ملاقات کی اور طلبہ سے انٹر نیٹ پر بات چیت بھی کی۔ بعد ازاں نگران مجلس نے نیو برانچ کے لئے ایک جگہ کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 13اگست 2020ء کو ملتان ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ اشاعت الاسلام کے عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام عباس عطاری مدنی شرکا کی 12 مدنی کام اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام عباس عطاری مدنی نےملتان ریجن کی برانچ فیضان مدینہ بہاولپور کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا جس میں 12مدنی کاموں اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے اگلے اہداف دیئے ۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)