دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک بھر کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اراکین مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی عرفان عطاری مدنی اور علی عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی نظام میں جدت لانے اور کئی اہم امور پر مفید نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئےجبکہ اراکین مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی نے شرکا کو اپنے مدنی پھول بیان کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین نے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں جاری فیضان آن لائن اکیڈمی کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اراکین مجلس نے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران سے سیلنگ کےحوالے سے مشاورت کی اور کارپینٹر، انجینئر اور ٹھیکیدار سے کام کروانے کے متعلق گفتگو کی جبکہ تعمیرات جلد مکمل کروانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 6 اکتوبر 2020ء کو خود کفالت ذمہ دار حاجی عبدالستار عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا  جس میں مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز خود کفیل کرنے کے حوالے سے ڈونیشن سیل اور عطیات بکس کے نفاذ پر غور کیا گیانیز شخصیات سے رابطے اور وزٹ کروانے میں مضبوطی لانے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 1اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ آن لائن للبنات محمد مدثر عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

رکن مجلس جنید عطاری مدنی نے انہیں مدرسۃالمدینہ آن لائن کا وزٹ کرواتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب کی آمد ہوئی۔

رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی اور معاون رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا جس پر بشیر فاروقی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین کو اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے اور گھروں میں صدقہ رکھوانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مولانا یاسر رضا مدنی نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مالیات مجلس کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مشورے میں غلام الیاس عطاری مدنی رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن سمیت یونس عطاری نے شرکت کی مولانا یاسر رضا مدنی نے مالیات کی پالیسیز، پینڈنگ مسائل اور انکے حل کو آسان بنانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو نئے اہداف دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  29ستمبر2020ء بروز منگل فیصل آباد زون مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار ،برانچ ناظمین اور شفٹ ذمہ داران نےشرکت کی۔

مشورے میں ریجن ذمہ دار نے مدنی کاموں، پچھلے مدنی مشورے ،اہداف اورناظمین کے تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے 27 ستمبر2020ءاراکین مجلس کے ہمراہ کورنگی برانچ کا وزٹ کیا ۔

نگران مجلس نے اس موقع پر مدرسین کا مدنی مشورہ کرتے ہوئے سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاریوں کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز مدرسین سے انگلش ٹیسٹ پاس کرنے کے متعلق کلام کیا۔ دوسری جانب رکن مجلس نعیم بابر عطاری مدنی نے مفتشین و معاونین کا مشورہ کرتے ہوئے تعلیمی حوالے سے اہم مفید نکات دیئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن  لائن کے تحت 25ستمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک سول جج ہائی کورٹ محمد احسن احمد نے برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد فیضان عطار کا وزٹ کیا اور مختلف امور پر برانچ ناظم سید شکیل شاہ سے تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب مدرسۃ المدینہ آن لائن سیالکوٹ زون کے تحت مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ گجرات کانگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری نے دورہ کیا اور مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار نے مدرسین کو مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے ذہن دیا اور مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے مقامات دیتے ہوئے مدنی کام کو اچھے طریقے سے کرنے کے بارے میں تربیت کی۔


الحمد اللہ عزوجل 25 ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن برانچ گجرانوالہ فیضان مدینہ میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی جہاں آپ نے تمام مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا۔

مشورے میں آپ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے بارہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی اور اس کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے اہم مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  پچھلے دنوں مولانا یاسر مدنی نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ راولپنڈی کا وزٹ کیا جہاں نگران مجلس نے اسٹاف کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اس موقع مولانا یاسر مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان سمیت دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)