پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے مدرسۃ المدینہ آن لائن لاہورریجن کی برانچ اچھرہ اور فیضان مدینہ کاہنہ نو کا وزٹ کیا جہاں آپ نے مدنی عملے کو 12مدنی کاموں کی ترغیب دلا تے ہوئے مفید مدنی پھولوں سے نوازا۔

دوسری جانب رکن مجلس مدرسۃ المدینہ غلام الیاس عطاری مدنی نے 3 ستمبر 2020ء بروز جمعرات مالیات سے متعلقہ معاملات پر کراچی ریجن، مجلس اجارہ اور فیس ڈپارٹمنٹ کا مجلس مالیات کے ساتھ اجلاس کیا اور مسائل کے حل کو آسان بنانے کیلئے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سیالکوٹ زون اور کشمیر زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔ اراکین مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام الیاس عطاری مدنی اور ضمیر عطاری مدنی نے شرکا کو نظام مزید بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو مزید بڑھانے اور تربیتی اجتماع کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


27 اگست 2020ء کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام ستیانہ روڈ فیصل آباد ریجن کی برانچ میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں فیس اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور کالنگ آپریٹرز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگران یاسر عطاری مدنی اور   رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور سرکار ﷺ کی امت پر آسانی کے فضائل بتاتے مدنی پھول پیش کئے۔ نگران مجلس نے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئےاور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ 


27 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت برانچ اچھرہ میں شفٹ مدنی کا مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس سخاوت رضا عطاری نے شرکا کو  مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور مدنی مرکز کی طرف سے عطاکردہ اصولوں پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام خان پور رحیم یار خان  میں نیو برانچ کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعائے خیر فرمائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام لاہور ریجن کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں شفٹ عطاری کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن سخاوت رضا عطاری نے انگلش مدرسین بڑھانے اور مدنی کاموں کی تحریک تیز کرنے کے حوالے سے مختلف نکات بیان کیا۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں قائم مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدرسین سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں 12 مدنی کاموں میں انفرادی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے زلفیں رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 19 اگست 2020ء بروز  بدھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پریزینٹیشن دینے کے ساتھ ساتھ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیو سوفٹ وئیر کے نفاذ اور شعبے میں مزید جدت لانے کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ :محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعو ت  اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کاموں اور انگلش درجے بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی ، اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کام اور تعلیمی حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں برانچ میں انگلش مدرسین بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن پاکستان کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں جدید ٹیکناجی کا استعمال کرنے، نظام کو جدیداور بہترین کرنے کے لئے مختلف امور پر مشاورت کی۔

مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس یاسر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ شاد باغ لاہور کا وزٹ کرتے ہوئے مدنی عملے سے ملاقات کی اور طلبہ سے انٹر نیٹ پر بات چیت بھی کی۔ بعد ازاں نگران مجلس نے نیو برانچ کے لئے ایک جگہ کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)