دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 26 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس آئی ٹی اور مجلس ٹرینرز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری نے متعلقہ کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف نکات پیش کئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام آن لائن کے اساتذہ و ناظمین کا تربیتی سیشن جاری ہے ۔23 فروری2020ء بروز اتوار شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اساتذہ و ناظمین کو تربیت فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام کراچی میں واقع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کے تربیتی سیشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاکستان بھر کے آن لائن کےاساتذہ، ناظمین اور ذمہ داران شریک ہیں۔ 23فروری2020ء بروز اتوار کو ان اسلامی بھائیوں کے درمیان نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور ان کی مختلف پہلوسے تربیت کرتے ہوئے نکات فراہم کئے۔


20فروری2020ء بروز جمعرات رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن  برانچ سرائے عالمگیر کا وزٹ فرمایا۔ برانچ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نےان کا استقبال کیا۔ رکنِ شوریٰ نے برانچ عملے سے ملاقات کرتے ہوئے تربیت کے مدنی پھول عطا فرمائے اور ادارے کی ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


20فروری2020ء بروز جمعرات رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اورنگران کشمیرزون سیدریاض عطاری نے مدرسۃالمدینہ آن لائن برانچ میرپور کشمیر کا وزٹ فرمایا۔ اس موقع پر برانچ ذمہ دار نے انہیں خوش آمدید کہا اور ادارے کا وزٹ کروایا۔رکن شوریٰ نے مدنی عملے کو  تربیت کے مدنی پھول عطا فرمائے اور ادارے کی ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 19فروری2020ء بروز بدھ  رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے متعلقہ مجلس کے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ فیضِ مدینہ نیو کراچی کی نئی برانچ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور متعلقین کو تمام کام شعبے کی پالیسی کے مطابق کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل  رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے متعلقہ مجلس کے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کی نئی برانچ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور متعلقین کو شعبے کی پالیسی کے مطابق تمام کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف   ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس افیئر کے ڈائریکٹر پروفیسر قمر الدین نےمدرسۃالمدینہ آن لائن کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد برانچ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ریجن کے رکنِ مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور ادارے کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت14 فروری2020ء بروز جمعرات  مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپوربرانچ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر برانچ کے ذمہ داران نے آپ کا استقبال کیا۔ رکنِ شوریٰ نے برانچ کے اسٹاف سے ملاقات فرمائی اور درِ مرشد پر حاضری کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت 13فروری کو برانچ کلاتھ مارکیٹ میں ا راکینِ مجلس  نے حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاری کے حوالے سے تربیت کرتےہوئے مدنی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا۔ رکن مجلس نے حکمت ِعملی کے حوالے سے تربیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت13 فروری2020ء بروز جمعرات مدرسۃالمدینہ آن لائن  برانچ کلاتھ مارکیٹ میں اراکینِ مجلس نے حیدرآباد ریجن کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاری کے حوالے سے نکات عطا فرماتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کا ذہن دیا۔ رکنِ مجلس نے حکمتِ عملی کے حوالے سے تربیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات رکن مجلس نے مدرسۃالمدینہ آن لائن برانچ محمدی ٹاور بولٹن مارکیٹ کی تعمیرات کا جائزہ لیااور متعلقہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں   کو شعبے کی پالیسی کے مطابق تمام کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)