دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 12جولائی 2020ء بروز  اتوار بذریعہ انٹرنیٹ کراچی ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مجلس مدنی گلدستہ اور سوشل میڈیا مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے دونوں مجالس کے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز شعبہ میں مزید بہتری لانے کے نکات عطا فرماتے ہوئے اگلے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: فیضان عطاری آفس ذمہ دار)


15جولائی 2020ءبروز بدھ کو مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین و للبنات  پاکستان بھر کے اسٹاف کا تربیتی سیشن ہواجس میں رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں اخلاص کے ساتھ کام کرنے کے متعلق مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے تربیت فرمائی اور آخر میں نیو آئی ٹی سوفٹ وئیر کے حوالے سے مختصراً ورک شاپ دی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ  المدینہ کورسزکے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء سے اورسیز والوں کے لئے آن لائن مدرس کورس میں داخلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ کلاس کی ٹائمنگ روزانہ ایک گھنٹے ہوگی جبکہ اس کورس کی مدت 126 دن ہے۔

داخلے کی شرائط:داخلہ لینے والوں کی عمر 18 سے35 ہو ، انٹرویو پاس کرنا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لئے اس whatsapp نمبر یا E:mailآئی ڈی پر رابطہ کریں:

03182388050 -03139226252

mtmonlinecourses@gmail.com

داخلہ لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے فارم پُر کیجئے:

https://forms.gle/LNxY6yj7XsXvv7cT8


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 11جولائی 2020ء بروز ہفتہ مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں آئی ٹی مینجمنٹ مدرسۃ المدینہ آن لائن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں آئی ٹی کے مسائل کے حل کو مزید آسان بنانے کیلئے جدید سوفٹ وئیر کے نفاذ اور دیگر ضروری امور پر آئی ٹی مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت فرمائی۔(رپورٹ: فیضان عطاری آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 7جولائی 2020ء بروز منگل کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں اراکین مجلس ،زون ذمہ داران اور مجلس مالیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا سے مالیات کے امور پر مشاورت کرتےہوئے مالیات سے متعلقہ مسائل اور انکا حل کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔

دوسری جانب مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کےرکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے پچھلے دنوں کراچی ریجن ذمہ دار کے ہمراہ محمدی ٹاور برانچ کا وزٹ فرمایا اور تعمیرات کے بعد کے ضروری امور پر مشاورت فرمائی۔(رپورٹ: فیضان عطاری آفس ذمہ دار)


رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے3جون2020ء بروز بدھ شعبہ مدرسۃالمدینہ آن لائن کے اراکین مجلس کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ فرمایا جس میں موجودہ حالات کےپیش نظر ایس او پیز (S.O.Ps)کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنے کے اہم نکات عطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16مارچ2020ء بروز پیر شریف مدرسۃ المدینہ آن لائن کورنگی برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں برانچ کے ذمہ داران و مدرسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس و ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو رمضان عطیات اور تعلیمی حوالے سے مختلف نکات عطا فرمائے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16مارچ2020ء بروز پیر شریف فیصل آباد مین برانچ ستیانہ روڈ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذیلی مجالس   اور سوشل میڈیا کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا، کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق مدنی پھول دیئے، آنے والے مسائل کا حل پیش کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن کے تحت 11مارچ2020ء بروز بدھ مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ  فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ قادری عطاری کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے کامیابی و ترقی کا راز کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے مشورہ کو شفٹ میں خوب مدنی کام کرنے اور مدنی عطیات کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات عطا فرمائے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام  9 اور 10 مارچ کو تعلیمی ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بھر کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نگرانِ مجلس و رکن مجلس جامعۃ المدینہ نے شعبہ جامعۃ المدینہ آن لائن کے تدریسی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالےسے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اجلاس میں ماہانہ امتحانات اور کورسز کو ہدف کے مطابق لے کر چلنے اور مقررہ وقت میں کورس مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم کاموں پر مشاورت کا سلسلہ ہوا۔(محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار(

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام الیاس عطاری مدنی نے  کراچی میں مجلس مالیات کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مالیات کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، متعلقہ دیگر امور پر کلام کیا اور اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت 9مارچ2020ء بروز پیر شریف  سینئر وکیل نے مدرسۃالمدینہ آن لائن کلاتھ مارکیٹ برانچ حیدرآباد کا وزٹ کیا جبکہ حیدرآباد کی مقامی سیاسی شخصیت نے 10 مارچ2020ء بروز منگل برانچ کا وزٹ کیا اس موقع پر رکن مجلس جنید عطاری مدنی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے شعبے کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات سے متعلق آگاہ کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)