دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدرسین اور مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری نے ٹیلی تھون، گھریلو صدقہ بکس اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیراہتمام فیصل آباد کی برانچ فیضان عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار محمد بلال عطاری نےاعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر گفتگو کی اور جھوٹ کی مذمت بیان کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ زون ذمہ دار نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی نیو کاوش Microsoft آئی ڈیز کے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل آباد کی برانچ فیضان عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز نے شرکت کی۔

فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور حافظ محمد سلمان عطاری نے جھوٹ کی مذمت پر مدنی پھول بیان کئےاور کارکردگی کاجائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے مسائل پر گفتگو کی گئی اور اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین مجلس اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی یاسر عطاری مدنی نے اسٹاف کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے سالانہ تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران مجلس نے صحت کا خیال رکھنے کے حوالے مفید مشورے بھی دیئے۔


فیضان مدینہ فیصل آباد میں 12، 13 اور14 اکتوبر پیر ،منگل، بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی کے پاکستان بھر کے شفٹ ناظمین کا تین دن کا اجتماع ہوا جس میں اراکین شوری حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری و نگران پاک کابینہ حاجی شاہد عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت فرمائی اور مدنی کاموں میں مضبوطی لانے، 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، تنظیمی ذمہ داریاں لینے اور ٹیلی تھون کی تیاریوں  کا ذہن دیا۔

اجتماع میں اراکین مجلس نے انتظامی و تعلیمی امور پر تربیت فرماتے ہوئے اصلاح اعمال کا ذہن دیا۔

نگران مجلس محمد یاسر رضاعطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے جبکہ پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کے سیشنز کا سلسلہ بھی رہا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک بھر کے تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اراکین مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی عرفان عطاری مدنی اور علی عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی نظام میں جدت لانے اور کئی اہم امور پر مفید نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئےجبکہ اراکین مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی نے شرکا کو اپنے مدنی پھول بیان کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین نے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں جاری فیضان آن لائن اکیڈمی کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اراکین مجلس نے فیضان مدینہ میں موجود ذمہ داران سے سیلنگ کےحوالے سے مشاورت کی اور کارپینٹر، انجینئر اور ٹھیکیدار سے کام کروانے کے متعلق گفتگو کی جبکہ تعمیرات جلد مکمل کروانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 6 اکتوبر 2020ء کو خود کفالت ذمہ دار حاجی عبدالستار عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا  جس میں مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز خود کفیل کرنے کے حوالے سے ڈونیشن سیل اور عطیات بکس کے نفاذ پر غور کیا گیانیز شخصیات سے رابطے اور وزٹ کروانے میں مضبوطی لانے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 1اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ آن لائن للبنات محمد مدثر عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

رکن مجلس جنید عطاری مدنی نے انہیں مدرسۃالمدینہ آن لائن کا وزٹ کرواتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب کی آمد ہوئی۔

رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی اور معاون رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا جس پر بشیر فاروقی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین کو اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے اور گھروں میں صدقہ رکھوانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مولانا یاسر رضا مدنی نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مالیات مجلس کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مشورے میں غلام الیاس عطاری مدنی رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن سمیت یونس عطاری نے شرکت کی مولانا یاسر رضا مدنی نے مالیات کی پالیسیز، پینڈنگ مسائل اور انکے حل کو آسان بنانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو نئے اہداف دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)