دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام 2اکتوبر 2020ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن میں چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب کی آمد ہوئی۔

رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی اور معاون رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا جس پر بشیر فاروقی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان پور میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین کو اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے اور گھروں میں صدقہ رکھوانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مولانا یاسر رضا مدنی نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مالیات مجلس کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مشورے میں غلام الیاس عطاری مدنی رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن سمیت یونس عطاری نے شرکت کی مولانا یاسر رضا مدنی نے مالیات کی پالیسیز، پینڈنگ مسائل اور انکے حل کو آسان بنانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کو نئے اہداف دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  29ستمبر2020ء بروز منگل فیصل آباد زون مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار ،برانچ ناظمین اور شفٹ ذمہ داران نےشرکت کی۔

مشورے میں ریجن ذمہ دار نے مدنی کاموں، پچھلے مدنی مشورے ،اہداف اورناظمین کے تربیتی اجتماع کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے 27 ستمبر2020ءاراکین مجلس کے ہمراہ کورنگی برانچ کا وزٹ کیا ۔

نگران مجلس نے اس موقع پر مدرسین کا مدنی مشورہ کرتے ہوئے سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاریوں کا ذہن دیا اور مدنی کاموں کی ترغیب دلائی نیز مدرسین سے انگلش ٹیسٹ پاس کرنے کے متعلق کلام کیا۔ دوسری جانب رکن مجلس نعیم بابر عطاری مدنی نے مفتشین و معاونین کا مشورہ کرتے ہوئے تعلیمی حوالے سے اہم مفید نکات دیئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن  لائن کے تحت 25ستمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک سول جج ہائی کورٹ محمد احسن احمد نے برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد فیضان عطار کا وزٹ کیا اور مختلف امور پر برانچ ناظم سید شکیل شاہ سے تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب مدرسۃ المدینہ آن لائن سیالکوٹ زون کے تحت مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ گجرات کانگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری نے دورہ کیا اور مدنی مشورہ کیا ۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار نے مدرسین کو مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے ذہن دیا اور مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے مقامات دیتے ہوئے مدنی کام کو اچھے طریقے سے کرنے کے بارے میں تربیت کی۔


الحمد اللہ عزوجل 25 ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن برانچ گجرانوالہ فیضان مدینہ میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی جہاں آپ نے تمام مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا۔

مشورے میں آپ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے بارہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی اور اس کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے اہم مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  پچھلے دنوں مولانا یاسر مدنی نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ راولپنڈی کا وزٹ کیا جہاں نگران مجلس نے اسٹاف کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اس موقع مولانا یاسر مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان سمیت دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت غلام الیاس عطاری مدنی رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے23 ستمبر2020ء  بروز بدھ مدرسۃ المدینہ آن لائن آئی ٹی مینیجر اور اسسٹنٹ مینیجر سے مشاورت کی غلام الیاس عطاری مدنی نے مشاورت میں آئی ٹی سے متعلقہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے اگلے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


 دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ و جامعتہ المدینہ آن لائن للبنین کے تحت پچھلے دنوں مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن جنوبی زون کی داتا صاحب کابینہ میں واقع برانچ اچھرہ اور برانچ مزنگ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس للبنات مولانا مدثر مدنی ،رکن مجلس لاہور ریجن مولانا محمدسخاوت مدنی اور مولانا نعیم بابر مدنی کے ہمراہ شرکا سے لبنات کا مدنی عملہ بڑھانے اور مدنی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سے کلام کیا ۔(محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


14 ستمبر2020ء بروز پیر نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنین مولانا یاسر مدنی ، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات مولانا مدثر مدنی اور رکن مجلس لاہور ریجن مولانا سخاوت مدنی نے لاہور ریجن جنوبی زون کی شیخوپورہ کابینہ میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ شروع کرنے کے حوالے سے وزٹ کیا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے وزٹ کے دوران وہاں پر موجود حاضرین کو تعمیرات کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

دوسری طرف شمالی زون کی کابینہ فیروز پور روڈ ڈویژن کاہنہ بازار کاہنہ نو میں للبنات کی نئی برانچ شروع کرنے کے حوالے سے بھی نگران مجلس نے وزٹ کیا۔ (محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ کیا جس میں نعیم بابر عطاری اور علی ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت ہونے والے عربی لینگویج کورس کی تشہیر کرنے اور مدرسین بڑھانے کے متعلق اہم نکات پر کلام کیا۔ ( رپورٹ:محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)