مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری نے فیضان آن لائن دعوت اسلامی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا۔  رکن شوریٰ نے شرکا کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


25 اکتوبر 2020ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی۔

رکن مجلس آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری مدنی نے شرکا کو  ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔ 


رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں23 اکتوبر جمعے کو ٹرانسلیٹ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار سے مشاورت فرمائی۔مشاورت میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے نصاب کو مختلف زبانوں میں ٹرانسلیٹ کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.ذمہ داران نے متعلقہ کام سے متعلق اپنے شعبے کی پالیسیز سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔( اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی) 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس محمد ضمیر عطاری نے مدنی قافلے میں سفر کرنےاور  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ رکن مجلس نے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے اور مدنی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی  کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدر آباد کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے مدرسین کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا اور مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس محمد یاسر عطاری نے مدرسین اور ذمہ داران کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے حوالےسے ذہن سازی کی جس پر چار اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی نیت کی۔



مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کی برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ سرائے عالمگیر کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران مجلس محمد یاسر عطاری نے مدرسین اور ذمہ داران کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکے حوالے ذہن سازی کی جس  پر تین اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی نیت کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 12اکتوبر 2020ء بروز  پیر فیصل آباد فیضان عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ آپریٹرز سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی صدام حسین مجلس مالیات ذمہ دار ،رکن مجلس حافظ محمد سلمان عطاری اور فیس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے شرکا کو آئی ٹی اور مالیات کے حوالے سے آگاہی دی اور سافٹ وئیر ،فیس واؤچر اور سٹوڈنٹ پورٹل جیسے کئی امور پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین سخاوت رضا عطاری اور عمران عطاری نے قصور میں قائم ہونے والی نیو برانچ  فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات و للبنین Openکرنے کے حوالے سے وزٹ کیا۔ اراکین مجلس نے مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جگہے کا جائزہ لیتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے متعلق پالیسز سے آگاہ کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی سخاوت رضا عطاری نے مدنی مرکز کے ساتھ مخلص رہنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین عمران عطاری اور غلام الیاس عطاری مدنی نے لاہور ریجن میں قائم ہونے والی نیو برانچ کا وزٹ کیا۔ اراکین مجلس نے مدنی مرکز کی پالیسز کے مطابق مقام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے زیر اہتمام بذریعہ انٹرنیٹ  سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے نگران مدثر عطاری، اراکین مجلس اور اسٹاف نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اصلاح سے متعلق مفید مدنی پھول بیان دیئے۔