دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 7جنوری 2021 ء بروز جمعرات رحیم یارخان زون فیضان مدینہ خان پور برانچ

میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام عباس عطاری مدنی رکن مجلس نے شرکا ئے مشورہ کو مدنی کاموں کو کرنے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے ،انفرادی عبادت کرنے اور تنہائی میں فکر آخرت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 جنوری 2021کو ہونے والے ملتان کے تربیتی اجتماع کا ذہن دیا ۔


فیضان آن لائن اکیڈمی کی ٹرینرمجلس کے زیر اہتمام 8جنوری 2021 ء  بروز جمعۃ المبارک بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے ٹرینرز نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد علی ہاشمی عطاری (رکن مجلس) نے شرکا کو ٹریننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے ٹریننگ جدول کو اپڈیٹ کرنے پر کلام کیا نیز ٹرینر اسلامی بھائیوں کو انگلش سیکھنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔ ( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی  کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 7جنوری 2021 ء بروز جمعرات لاہورریجن کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین سمیت ہوم کلاسز کے مدرسین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سخاوت رضا مدنی لاہور ریجن ذمہ دار نے تعلیمی و انتظامی معاملات کو کیسے مضبوط اور منظم کیا جائے کے متعلق تربیت کرتے ہوئے شرکا کو اہم نکات دیئے۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے 5 جنوری 2021ء بروز منگل کو ایڈمیشن و فیس ڈپارٹمنٹ ہند کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ  کیا جس میں اپنی اسکلز میں اضافہ کرنے، مسائل حل کرنے اور کروانے سے متعلق تربیت کی ۔

دوسری جانب برانچ ناظم صاحب اور مینجر ریحان برکاتی عطاری کے ساتھ مشاورت کی جس میں انتظامی امور کو مینج کرنے اور نظام میں جدت لانے کے حوالے سے کئی اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی اور تبریز عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مجلس مالیات کے ذمہ دار صدام حسین ترابی کے ساتھ مشاورت کی  جس میں مالیات سے متعلقہ پالیسیز پر گفتگو کرتے ہوئے پینڈنگ معاملات کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔

دوسری جانب رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے 4 جنوری2021ء بروز پیر کورنگی برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کی انوویٹو ٹیم کا مشورہ کیا جس میں طے شدہ اہداف کو مکمل کرنے کے طریقہ کار کے متعلق ذمہ داران نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں تاجران اور دیگر شخصیات نے حیدرآباد میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا اس موقع پر  ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دنیا بھر میں عام کی جانے والی قرآن و سنت کی تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا ۔

جبکہ ذمہ داران دعوت اسلامی نے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دئیے ۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29دسمبر2020ءبروز منگل گلشن راوی ڈویژن لاہور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین سمیت تعلیمی ذمہ داران نے  شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ریجن تعلیمی ذمہ دار مدرستہ المدینہ سید فیصل ایاز عطاری ،ریجن تعلیمی ذمہ دار جامعۃ المدینہ فہد مبشر مدنی اور سخاوت رضا عطاری مدنی ریجن ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی نے شرکاء کی تعلیمی و انتظامی معاملات مضبوط بنانے اور کمزوریاں دور کرنے سے متعلق مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے حاضرین کو مختلف اہم اور مفیدنکات دیئے۔ ( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی اور سید غلام الیاس عطاری مدنی نے حیدرآباد ریجن میں نیو زیر تعمیر برانچ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران دعوت اسلامی  نے تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیرات کے حوالے سے فیضان آن لائن اکیڈمی کی پالیسی کے مطابق کام کرنے اور برانچز کے کام کو جلد مکمل کرنے پر کلام کیا۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


گزشتہ روز یونیک گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر محمد اویس گھانگھر سمیت دیگر شخصیات نے حیدرآباد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔

ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے ۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


فیضان آن لائن اکیڈمی فیصل آباد زون ذمہ دار بلال عطاری مدنی نے21 دسمبر2020ء بروز  پیر مین برانچ ستیانہ روڈ میں شفٹ ناظمین، معاونین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں کے پچھلے مشورے میں دئیے گئے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ دیگر ذمہ داران کو بھی بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام مرتضی عطاری نگران فیس ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کے درمیان گفتگو کو کیسے بہتر بنایا جائے، جب گفتگو کریں تو کیا انداز ہونا چاہئے، انٹرنیشنل لیول پر کام کیسے کیا جاتا ہے، گفتگو کا معیار کیسا ہونا چاہئے، اصلاح کرنے کا بہترین انداز کیا ہونا چاہیئے اور سافٹ ویئر کے معاملات جیسے کئی اہم امور پر کلام کیا ۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی نے حب جاہ کی مذمت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکاء کو مختلف مفید نکات دیئے۔