گزشتہ دنوں بہاولپور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے ہوم اور برانچ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی  مولانا عامر سلیم عطاری نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار نے مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی عطیات مہم تیز کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس موقع پر ڈویژن ملتان کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی ، بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی اور ہوم مدرسۃالمدینہ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد احمد رضاذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں میٹنگ ہوئی جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ قاسم عطاری نے کالنگ آپریٹر کو درپیش آنے والے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا حل بتایا نیز سنجیدگی کی اہمیت بیان کی اور کالنگ آپریٹر اسلامی بھائیوں میں سنجیدگی کیسے آسکتی ہے اس کے متعلق تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے دوسرے شہروں میں اسلامی بھائیوں کے تفتیش کا طریقہ کار بھی بتایا۔(رپورٹ:ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام فیضان عطار مسجد سرائے عالمگیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن اور کشمیر کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے’’اصلاح معاشرہ میں دعوت اسلامی کے کردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اراکین شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی اور عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی معاملات پر مدرسین کی تربیت کی۔

بعدازاں نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے نیز نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بہاولپور ڈویژن کے اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز اراکینِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر اسٹاف کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ملتان ڈویژن کے اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز رکن شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام کی جبکہ رکن شعبہ عرفان عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی تعلیمی معاملات پر تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شعبہ عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی معاملات مزید بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے علم تجوید میں مہارت حاصل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت دنوں نیو چالی برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی ڈویژن 2 کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکن ِشعبہ و کراچی سٹی ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے Skills Enhance (اپنے اسکیلز میں اضافہ ) کرنے اور اپنی شفٹوں کے ٹیچرز کے Way of teaching میں improvement لانے کے حوالے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سرکاری ڈویژن لاہور کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے تحت ستیانہ روڈ پر قائم مین برانچ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

رکن شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے Skill Enhancement and Feedback System پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے professional customer service tips کو Followکرنے کے مفید نکات بتائے۔اس موقع پر رکنِ شعبہ سلمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے  شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے جلد ازجلد تعمیرات مکمل کروانے کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر جہلم میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہلم برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسٹاف سے شعبے کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور اصلاح اعمال سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےزیرِاہتمام ستیانہ روڈ فیضان عطار سردار آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت شعبےاہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ مجلس سلمان عطاری نے خبر گیری اور راہ ِخدا میں خرچ کرنےکےفضائل بیان کرتےہوئےسرکارﷺکی خبر گیری اور راہ ِخدا میں خرچ کرنےکےواقعات بیان کئے۔

اس کےعلاوہ مدنی مشورےمیں شریک ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشعبےکےمتعلق سوالات بھی کئےجس پررکنِ شعبہ نےحکمت بھرے جوابات دیئے۔

بعدازاں شعبےمیں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کےدرمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ:فیضان عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)