دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 3 اگست 2021ء کو فیضان مدینہ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس  میں مدنی چینل عربی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی اور رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں عربی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے دیگر شعبہ جات سے متعلق مدنی چینل عربی ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی سے آگاہ کیا جبکہ اس حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت 2 اگست 2021ء کو فیضان مدینہ کراچی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شعبہ غلام الیاس عطاری نے شرکا کو شخصیات کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہنے، برانچ کا وزٹ کروانے، تحفے پیش کرنے اور انداز گفتگو کے متعلق مفید نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت 3 اگست 2021ء کو برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں I.Tاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے پچھلے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ااور ان میں  مزید بہتری لانے اور طے شدہ اہداف کے مطابق کاموں کو پایۂ تکمیل تک پہچانے کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزکے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نئی برانچ کی تعمیرات کاکام جاری ہے۔ 4 اگست 2021 ءبروز بدھ نگران ِمجلس مدثر مدنی اوریا سر مدنی نے نگران کابینہ کے ہمراہ نئی برانچ کی تعمیرات کا جائزہ لیتےہوئے تعمیرات کے حوالے سے مختلف امور پر ذمہ داران سے گفتگو کی اور ان کی راہنمائی کی ۔(رپوٹ: مبارک علی عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضان مدینہ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سوفٹ ویئر ڈیویلپرز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے کارکردگی بہتر بنانے اور آفس کے کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نگران شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی Performance پر حوصلہ افزائی کی اور شعبے کے حوالے سے مزید مدنی پھول بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ نے شرکت کی۔ نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو انگلش سیکھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف اسلامک کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں آئی ٹی منیجر اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اور فیضان آن لائن اکیڈمی کےاراکین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے آئی ٹی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی پالیسز سمیت مختلف امور پر گفتگو کی اور نظام میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھول بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے نگران مولانا یاسر عطاری مدنی، رکن شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے سے متعلق اہم مدنی پھولوں پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام دورۃ الحدیث شریف عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو انگلش سیکھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف اسلامک کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت برانچ فیضان مدینہ سیالکوٹ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیالکوٹ زون ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے انداز تدریس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف نکات بیان کئے نیز طلبہ کو کورس مکمل کروائے بغیر نہ چھوڑیں اس حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کی تربیت کی جبکہ دیگر ذمہ داران نے شرکا کو تجوید و قرات بہتر کرنے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیچنگ اسکلز بڑھانے کاذہن دیا۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ مدنی فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری کی آمد ہوئی۔

رکن شوریٰ نے اراکین شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی کے ہمراہ برانچ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کو مدنی پھول بیان فرمائے۔