فیضان آن لائن اکیڈمی عباسیہ ٹاؤن بہاولپور میں برانچ کے اسٹاف اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپور
میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی میں برانچ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے کی جانے والی عطیات کا جائزہ لیا اور نئے
اہداف دیئے جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
اس موقع پر ڈویژن ملتان کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی،
بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی اور ہوم مدرسۃالمدینہ کے
ذمہ دار محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)