21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈ می کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ” لیڈر کے اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت کی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)