دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  3 جولائی 2022ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلبہ و سرپرست اور اسٹاف میں بیان فرمایا۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ نے طلبہ و سرپرست میں بیان کے دوران انہیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اجتماعی قربانی میں حصہ ملانے کا ذہن دیا نیز فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ میں بھی یہ بیان سنا اور دیکھا گیا ۔

رکن شوریٰ عبدالحبیب عطاری کے بیان کے بعد نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر مدنی نے اسٹاف میں بذریعہ لنک بیان کیا اور اسٹاف کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)