دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے
تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر جہلم میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہلم
برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
اسٹاف سے شعبے کی کارکردگی کا فالواپ لیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کروانے اور اصلاح اعمال سمیت دعوتِ اسلامی
کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونے والے
مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ستیانہ روڈ سردار آباد میں مدنی مشورہ، ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
داران کی شرکت
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کےزیرِاہتمام ستیانہ روڈ فیضان عطار سردار
آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت
شعبےاہم ذمہ داران نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں رکنِ مجلس سلمان عطاری نے خبر گیری اور راہ ِخدا میں
خرچ کرنےکےفضائل بیان کرتےہوئےسرکارﷺکی خبر گیری اور راہ ِخدا میں خرچ کرنےکےواقعات
بیان کئے۔
اس کےعلاوہ مدنی مشورےمیں شریک ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےشعبےکےمتعلق سوالات بھی کئےجس پررکنِ شعبہ نےحکمت بھرے جوابات دیئے۔
بعدازاں شعبےمیں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی
بھائیوں کےدرمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ:فیضان عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
برانچ فیضان مدینہ بہاولپور میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز(دعوتِ اسلامی)کی
زیرِنگرانی پچھلے دنوں برانچ فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس
میں مدرسین وذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا یاسر رضاعطای
مدنی ،رکن مجلس مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اورمولانا عرفان عطاری مدنی نےذمہ
داران کی تربیت ورہنمائی کی نیز 12دینی کاموں کوبڑھانے کے لئے ذہن سازی کی۔
مزید تعلیمی اور ہوم کلاسز کے حوالے سےکام کا
جائزہ لیا گیا جس میں مزید بہتری کیلئے مختلف نکات پر گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے برانچ فیضان
مدینہ ملتان میں ذمہ داران کاوزٹ
پچھلے دنوں فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز کے برانچ فیضان مدینہ ملتان میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز کادیگر اراکینِ شعبہ کے ہمراہ جاناہوا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز مولانا
یاسر رضا عطاری مدنی نے تمام مدنی عملے کو انگلش سیکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی
نیز12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں برانچ فیضانِ مدینہ خان
پور میں مدرسین
و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِشعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس مشورے میں 12دینی کاموں کےحوالے سے ذہن سازی
کی گئی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ اراکین ِ شعبہ نے ہوم کلاسز اور
تعلیمی معاملات پر تربیت کرتے ہوئےمدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز(دعوتِ اسلامی)کےتحت گزشتہ
دنوں برانچ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں لاہور ریجن کے ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا۔اس موقع پر
نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے صحت کے موضوع پر
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اجیروں کے ساتھ خیرخواہی کرنےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ انگلش مدرسین کی تعداد بڑھانے اور
انگلش ٹیسٹ پاس کرنے کے تعلق سے مفید نکات پر مشاورت کی۔
واضح رہے اس مشورے میں نگرانِ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی (گرلز) مولانا مدثر عطاری مدنی اور
لاہور ریجن ذمہ دار رضوان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس
ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مین برانچ ستیانہ روڈ فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
داران و مدنی عملے کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی
زیرِ نگرانی پچھلے دنوں مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران و مدنی عملے کا
مدنی مشورہ ہواجس میں عُرس اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ اور جشنِ عید میلاد النبیﷺ کی تیاری کے حوالے سےاہم
نکات پر گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ محمد سلمان عطاری نے
12دینی کاموں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان
عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی(دعوتِ اسلامی)کے زیرِ
نگرانی فیضانِ مدینہ برانچ اوکاڑہ میں 17ستمبر2021ءبروزجمعہ اوکاڑہ اور پاکپتن زون
کے مفتشین و معاونین کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر رکنِ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی محمدعرفان عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی نظام کو مزید
بہتر کرنے کےحوالے سےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائی
نے امتحانات کے حوالے سےاہم نکات پر گفتگو کی۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ برانچ ملتان میں مدنی
عملے کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شعبہ غلام عباس عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں
کی تربیت کی۔
اراکینِ شوریٰ
کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےبرانچ فیضان مدینہ
ملتان کا دورہ
دعوتِ اسلامی
کے تحت اراکینِ شوریٰ کا مختلف مقامات پر آمد و رفت کا سلسلہ ہوتا
رہتا ہے جس میں اراکینِ شوریٰ ذمہ داران کی تربیت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں
10ستمبر2021ءبروزجمعہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی
محمد اسلم عطاری اور قاری محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی برانچ فیضان مدینہ ملتان کا
دورہ کیا۔
اس دوران
اراکینِ شوریٰ نے برانچ میں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مختلف
مدنی پھولوں سے نوازانیز آخر میں دعائے خیر بھی
کی۔( رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی 8ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران ِمجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی
نے زون ذمہ داران سمیت اراکین مجلس کا مدنی مشورہ کیا۔
نگران ِمجلس نے آئی ٹی اور فنانس سے متعلق امور پر کلام
کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ساتھ ہی تعلیمی و انتظامی
حوالے سے اہم ومفیدنکات پر گفتگو کی۔ بعد
ازاں نگرانِ مجلس نے وہاں موجود نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔( رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیصل آباد میں مجلس فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں فیصل آباد کابینہ میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے نگرانِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز مدثرعطاری مدنی نے مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مدنی
مشورہ کیاجس میں نگرانِ مجلس نے متفرق نکات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے
لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپوٹ:
مبارک علی عطاری پاک آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami