19اکتوبر2022ء  بروزبدھ لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں رکن مجلس مولانا رضوان مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے سلسلے میں ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور کوشش کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14اکتوبر2022ء  بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت برانچ اشاعت الاسلام ملتان جامعۃ المدینہ کے تمام عملے کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ آن لائن کے مدرسین ودیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔

رکن مجلس مولانا غلام عباس عطاری مدنی اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان مدنی نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیر اہتمام  بہاولپور میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم مدنی نے ذمہ داران سے تعلیمی تنظیمی و انتظامی معاملات پر گفتگو کیں اور ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے خدمت دین کے شعبہ جات کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 اکتوبر2022ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیر اہتمام جہلم برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار عبدالوحید اعظم مدنی نےشعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی نیز شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ٹیلی تھون میں محنت سے کام کرنے کاذہن دیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: رفاقت حسین ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  خانپور برانچ جامعۃالمدینہ کے مدنی عملے کامدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین،شفٹ ناظمین اور شفٹ تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان مدنی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی جامعۃالمدینہ میں بہتری لانے کے حوالے نکات بتائے۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا مدنی بھی موجود تھے انہوں نے مدنی عملے کو دعوت اسلامی کے خدمت دین کے شعبہ جات کے لئے نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 اکتوبر 2022ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور برانچ کے جامعۃالمدینہ بوائز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین، شفٹ ناظمین اور شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعلیمی معاملات کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کے حوالے سے شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


14 اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں قائم کلاتھ مارکیٹ برانچ میں تعلیمی امور کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ، جس میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا غوث علی عطاری نے تربیت کی۔

اس دوران پاکستان تفتیش آفس کے معاون انس عطاری نے بھی(آن لائن) تعلیمی و تفتیشی حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی اور پچھلے مشورے کے پوائنٹس پر فالو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلےدنوں فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ کے مدرسۃالمدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عملے کے اسلامی بھائیوں (مدرسین ،شفٹ ناظمین اور شفٹ تعلیمی ذمہ داران) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شعبہ مولانا عرفان مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی معاملات کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ نے شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاون نے شرکت کی۔

شعبے کے ڈویژن گوجرانوالہ تعلیمی ذمہ دار مولانا خالد محمود عطاری مدنی نے تعلیمی امور و انداز تدریس کے حوالے سے اہم امور گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

مزید مولانا خالد محمود عطاری مدنی نے  بورڈ کے ہونے والے امتحانات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت حیدرآباد کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے ذمہ داران و معاونین کی تربیت کی۔

دورانِ ٹریننگ سیشن محمد عرفان عطاری نے شرکا سے اپنی شفٹوں میں تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو ترتیب دینے اور ان کا معیار بہتربنانے نیز اسے برقرار رکھنے کے حوالےسے مختلف نکات بیان کئے۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں رکنِ شعبہ محمد عرفان عطاری کے معاون سیّد انس عطاری نے بھی شعبے کی اپڈیٹس اور نیو ٹولز کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی۔

سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی رکنِ شعبہ عامر سلیم عطاری اورعمران عطاری نے حوصلہ افزائی کی نیز انہیں تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں قائم کلاتھ مارکیٹ برانچ میں حیدرآباد سٹی کے تمام ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بالخصوص حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے نگران حاجی سہیل رضا عطاری نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں حاجی سہیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی نیز ربیع الاول کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے ”پڑوسی کے حقوق“ کے موضوع پر ذمہ داران کی تربیت کی اور ساتھ ہی برانچ کے اطراف میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور چوک درس دینے کے حوالے سے کلام کیا اس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ذمہ داران کی تربیت کے لئے میٹ اپ ہوا۔

اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفورر ضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز شعبے کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے لئے مدنی پھول دیئے۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )