دعوت اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت برانچ فیضان مدینہ سیالکوٹ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیالکوٹ زون ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے انداز تدریس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف نکات بیان کئے نیز طلبہ کو کورس مکمل کروائے بغیر نہ چھوڑیں اس حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کی تربیت کی جبکہ دیگر ذمہ داران نے شرکا کو تجوید و قرات بہتر کرنے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیچنگ اسکلز بڑھانے کاذہن دیا۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ مدنی فیضان مدینہ ملتان میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری کی آمد ہوئی۔

رکن شوریٰ نے اراکین شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی کے ہمراہ برانچ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کو مدنی پھول بیان فرمائے۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کے قیام کے لئے بہاولنگر میں تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی نے تعمیراتی کاموں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

نگران شعبہ نے شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کی پالیسی سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ملتان ریجن ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی، رکن شعبہ عمران عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے زون ذمہ داران، برانچ ناظمین اور شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی نے تعلیمی و انتظامی معاملات میں بہتری لانے اور مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ کال مدنی پھول بیان فرمایا۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت لاہور ریجن کی مزنگ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مختلف مدنی پھول بیان کئے اور عملے کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شعبہ کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے فنانس مینیجراور آئی ٹی مینیجر نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے مختلف امور پر گفتگو کی اور نظام میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول بیان فرمائے۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے تحت 9 جولائی 2021ء کو برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی اور انگلش کلاسز کے حوالے سے مختلف نکات بیان کیا اور رمضان عطیات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تحائف دیئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری نے طلبہ کو آن لائن فیس ادا کرنے میں جو مسائل آ رہے ہیں ان پر گفتگوکی جبکہ نئے طالب علم سے گفتگوکرنے اور رابطے کے مدنی پھول بیان فرمایا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین سلمان عطاری، عمران عطاری للبنات اور مبارک عطاری للبنات سمیت ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک کے ذمہ داران اور للبنات ذمہ داران نےشرکت کی۔

رکن شعبہ سلمان عطاری نے طلبہ کے مسائل کو مزید بہتر انداز میں حل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان فرمائے اور ذمہ داران کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔ مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے گزشتہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔


28 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ چرمِ قربانی کے پاکستان سطح کے ذمہ دار سید کاشف عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری اور برانچ ناظم سید شکیل عطاری سے ملاقات کی اور آن لائن قربانی کے حوالے سے مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں بکنگ کے طریقہ کار اور ہوم ڈیلیوری کے ساتھ قربانی پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 24 جون 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نیو برانچ کا افتتاح کردیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے فیضان آن لائن کے ذریعے دی جانے والی قرآن سنت کی تعلیم کے بارے میں شخصیات کو آگاہ کیا۔

اختتام پر مرکز ی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی بھی آمد ہوئی۔ نگران شوریٰ نے مختلف امور پر مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعا فرمائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔