پچھلے دنوں بہاولپور فیضان آن لائن اکیڈمی میں ڈی پی او آفس سے الیاس کچھی نے وزٹ کیااس موقع پر  ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم مدنی نے برانچ کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کی ڈاکومینٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، ساہیوال اور بہاولپور کے شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین، ریجن تعلیمی ذمہ داران سمیت ڈویژن کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس مدنی مشورے میں صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید کوشش جاری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں بہاولپور کی سیاسی شخصیت میاں دلشاد احمد کی بہاولپور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی میں آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے برانچ کا وزٹ اور تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے آفس میں سیاسی شخصیت کو دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 اپریل 2022ء بروز بدھ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ اور برانچ ناظمین کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی نےذمہ دارن سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں اعتکاف کےلئے اسلامی بھائیوں کو تیار کر کے کراچی بھیجنے کے متعلق تربیت کی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن  بہاولپور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی میں برانچ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے صوبائی ذمہ دار مولانا  عامر سلیم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے کی جانے والی عطیات کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

اس موقع پر ڈویژن ملتان کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی، بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی اور ہوم مدرسۃالمدینہ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں بہاولپور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے ہوم اور برانچ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی  مولانا عامر سلیم عطاری نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار نے مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی عطیات مہم تیز کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس موقع پر ڈویژن ملتان کے ذمہ دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی ، بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری مدنی اور ہوم مدرسۃالمدینہ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد احمد رضاذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں میٹنگ ہوئی جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ قاسم عطاری نے کالنگ آپریٹر کو درپیش آنے والے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا حل بتایا نیز سنجیدگی کی اہمیت بیان کی اور کالنگ آپریٹر اسلامی بھائیوں میں سنجیدگی کیسے آسکتی ہے اس کے متعلق تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے دوسرے شہروں میں اسلامی بھائیوں کے تفتیش کا طریقہ کار بھی بتایا۔(رپورٹ:ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام فیضان عطار مسجد سرائے عالمگیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی، گوجرانولہ ڈویژن اور کشمیر کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے’’اصلاح معاشرہ میں دعوت اسلامی کے کردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اراکین شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی اور عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی معاملات پر مدرسین کی تربیت کی۔

بعدازاں نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے نیز نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بہاولپور ڈویژن کے اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز اراکینِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر اسٹاف کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ملتان ڈویژن کے اسٹاف کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان نیز رکن شعبہ نعیم بابر عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام کی جبکہ رکن شعبہ عرفان عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی تعلیمی معاملات پر تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شعبہ عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی و تفتیشی معاملات مزید بہتر بنانے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت کی۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے علم تجوید میں مہارت حاصل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت دنوں نیو چالی برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی ڈویژن 2 کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکن ِشعبہ و کراچی سٹی ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے Skills Enhance (اپنے اسکیلز میں اضافہ ) کرنے اور اپنی شفٹوں کے ٹیچرز کے Way of teaching میں improvement لانے کے حوالے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)