21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں
ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔
ابتداءً رکنِ شعبہ مولانا
عرفان عطاری مدنی اور معاونِ تعلیم سیّد انس عطاری نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی
تدریسی صلاحیت بڑھانے کے متعلق پریزنٹیشن دکھائی جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کی جانب سے ہونے
والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
علاوہ ازیں شعبے
کے اسلامی بھائیوں کے ذریعے 12 دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے پر تبادلۂ
خیال کیا گیا جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے
گئے۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)