دعوت اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ اوکاڑہ میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن ِشعبہ سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے دینی کاموں کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی معاملات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ناظمین کو اپنی اپنی شفٹوں کے اجیر اسلامی بھائیوں کے ذریعے 12 دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کا ذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مولانا محمد عمران عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)