عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4دسمبر2022 ءبروز اتوار فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبے جامعۃ ُالمدینہ آن لائن ملتان اوربہاولپور ڈویژنز کے اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا نعیم بابر عطاری مدنی نے مدنی عملے کی تربیت کی۔ اس موقع پر ڈویژن سطح کے تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی اور عصری علوم ذمہ دار مولانا احمد سعید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)