پاکستان کے شہر جہلم میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا فالواپ لینے اور ذمہ داران کی تربیت کرنے کے لئے 8 ستمبر 2022ء بروز جمعرات
پاکستان کے شہر جہلم میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
برانچ کے اسلامی بھائیوں سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ شعبہ نے
اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”گفتگو کے آداب“ خرید
کر اسے تقسیم کرنے اور مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت 8 ستمبر 2022ء بروز جمعرات مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد
میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ، فیس ڈیپارٹمنٹ اور اساتذۂ کرام کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں شعبے
کے ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری اور
برانچ ناظم سیّد شکیل عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر
مشاورت کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے
میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم
فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حیدرآباد سٹی کی کلاتھ مارکیٹ میں قائم برانچ فیضان
آن لائن اکیڈمی میں میٹنگ
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد سٹی میں قائم
کلاتھ مارکیٹ برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں حیدرآباد سٹی کے تمام ذمہ
داران کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی
نے حیدرآباد کی برانچز میں ہونے والے شعبے
کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت ذمہ داران
کے منصب اور دیگر
ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔
بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے مزید مختلف موضوعات پر
گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
5 ستمبر 2022ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی ہوم کلاسز کے شفٹ ناظمین شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ شعبہ مولانا محمد عامر
سلیم عطاری مدنی نے ناظمین سے چند اہم امور پر کلام کرتے ہوئے لرننگ مینجمنٹ سسٹم
سافٹ ویئر سمیت اس میں نئی اپڈیٹس کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
مزید رکنِ شعبہ نے ہوم کلاسز کی شفٹوں کے حوالے
سے دیگر دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ناظمین
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برانچ فیضان مدینہ
سیالکوٹ کے تمام مدرسین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے میٹنگ
میں شریک اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی
کاموں کا فالواپ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات
پر گفتگو کی نیز دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
زیرِ اہتمام 30اگست 2022ء بروز منگل کراچی
سٹی میں قائم کورنگی برانچ میں میٹنگ منعقدہوئی جس میں شفٹ ناظمین کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں ڈویژن ذمہ دار و برانچ ناظم وقاص
حسین عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کام سمیت گھریلو صدقہ بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
مزید برانچ ناظم نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے
ہوئے ناظمین کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز
ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چیف ایگزیکٹو لاء رائے فیض سلطان کا بہاولپور
میں فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ

30 اگست 2022ء بروز منگل چیف ایگزیکٹو لاء
رائے فیض سلطان نےبہاولپور میں قائم لوگوں
کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری
نے انہیں شعبے کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت
عام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
محمد اقبال عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔آخر میں چیف ایگزیکٹو لاء رائے فیض
سلطان نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم
فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ستیانہ روڈ فیصل آباد میں قائم مین برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ
مدنی کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے اور اُن کا
فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ستیانہ روڈ فیصل آباد میں قائم مین برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ
مدنی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے مدرسین سے
مختلف موضوعات پر گفتگو کی جبکہ شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں احسن
طریقے سے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے
اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو قراٰن و حدیث کی
تعلیمات دینے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت 28
اگست 2022ء بروز اتوار ملت روڈ فیصل آباد کے برانچ میں شفٹ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ
دار وحید اعظم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ
لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی بہتری کے
لئے ڈویژن ذمہ دار نے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ایک سیشن
ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کسٹمر کیئر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سیشن میں شریک ذمہ
داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ برانچ کراچی میں شفٹ مدنی کے ذمہ
داران و مدرسین کا مدنی مشورہ
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان
آن لائن اکیڈمی فیضانِ مدینہ برانچ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شفٹ مدنی کے ذمہ داران و مدرسین کی
شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی امور کے ذمہ دار عاصم
عطاری مدنی نے شرکائے مدنی مشورہ سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ برانچ ناظم طارق مہربان عطاری مدنی نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں اور گھریلو صدقہ بکس کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی نیز
سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔بعدازاں
ذمہ داران کی مشاورت سے مختلف اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن
اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں قراٰن و سنت عام کرنے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے تمام برانچ
ناظمین کی میٹنگ نیو چالی برانچ میں
منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں رکنِ شعبہ و صوبائی ذمہ دار تبریز حسین عطاری نے ناظمین سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا اور نمایاں کاکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کےعلاوہ صوبائی ذمہ دار نےناظمین کو شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے کے حوالے سے مختلف اہداف دیئےنیز شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)