پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ  میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے نیز تعلیمی امور میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دیگر ذمہ داران سمیت  برانچ ناظم  حافظ محمد ناصر عطاری مدنی  بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)