فیصل آباد میں شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے اراکین کا مدنی مشورہ
21نومبر 2022ء
بروز پیرپاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اراکینِ شعبہ کو مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دیئے
نیز دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق
گفتگو کی اور اس پر مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے
کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے مختلف امور پر شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے نیز تعلیمی امور میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022ء
بروز جمعرات فیضانِ مدینہ خان پور برانچ کے اسٹاف کی
ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مدرسین و ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نےاس میٹنگ میں
تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی ذہن سازی کی نیز
دعوتِ اسلامی کے تحت خدمتِ دین کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر دیگر
ذمہ داران سمیت برانچ ناظم محمد شہباز
رضاعطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: : محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت گوجرانوالہ میں آن لائن
مدنی مشورہ ہواجس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں خالد محمود عطاری مدنی نے تعلیمی امور اور اس میں انداز تدریس کے
متعلق نکات بتائے اورطلبہ کے نصاب بالخصوص فنون پر توجہ دینے کے بارے میں مدنی پھول دیئے ۔ مزید تفتیش میں مزید نکھار پیدا کرنے کا ذہن دیا اور منصب کے مطابق ذمہ دار کو ذمہ داری کے تقاضوں
پر پورا اُترنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 10نومبر2022ء کو بہاولنگر میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ میں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں ذمہ
داران نے
دورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا عمران
عطاری اورڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے
ہوئے مقامی ذمہ دار ناصر عطاری، کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کے وسیم عطاری اور حاجی محمد افضل، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار
تیمور عطاری کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں مزید
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ (رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
9
نومبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں انجمن تاجران
حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری اور ان کے ہمراہ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری
امجد علی آرائیں اور لطیف آباد ڈویژن کے انجمن تاجران کے صدر نعمان وزیر اور انجمن
تاجران کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد علی راجپوت
نے دورہ کیا۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجران
کو برانچ کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے
والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز
اس موقع پر مجلس ائمہ مساجد دعوت ِاسلامی کے ذمہ دار حاجی نعمان عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور دعوت اسلامی کی تعارفی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )
01نومبر 2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ
کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں مرکزیِ مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری ایاز عطاری نے حیدرآباد
ڈویژن کے تمام اسٹاف کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے نیز دعوتِ اسلامی کی 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے
ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ یونٹ کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ کیا اور یونٹس
جمع کرنے کے اہداف بھی دئیے ۔
اس موقع پر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے نگران
حاجی سہیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔ فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ڈویژن کے نگران
مولانا عابد حسین عطاری نے 13 نومبر 2022ء
کو ہونے والے ٹیلی تھون میں تمام اسٹاف کی طرف سے اہداف کو پورا کرنے اور ٹیلی
تھون میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ڈویژن کےشفٹ تعلیمی ذمہ
داران نے شرکت کی۔رکنِ شعبہ عرفان عطاری اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے شعبے کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سےگفتگو کی نیزسید انس عطاری نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی بذریعہ انٹرنیٹ تربیت
کی۔( رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مدرسین و ذمہ داران کی شرکت رہی۔
مبلغینِ دعوتِ اسلامی
مولانا عامر سلیم عطاری (صوبائی
ذمہ دار)
اور مولانا عرفان عطاری مدنی (رکنِ
شعبہ) نے
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی
کے لئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر
پور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر رکنِ شعبہ وڈویژن ذمہ دار رضوان
عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26 اکتوبر 2022ء بروز بدھ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار و رکن شعبہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ذاتی طور پر حصہ
لینے اور زیادہ سے زیادہ کوشش کرکے امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعائیں لینے کے حوالے سے
اسٹاف کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن شعبہ
محمد عرفان عطاری مدنی اور ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نعیم اللہ
عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ
مدینہ اوکاڑہ برانچ کا دورہ، شفٹ ناظمین کامدنی مشورہ
25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے صوبائی ذمہ دار و رکن شعبہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ساہیوال
ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ کا دورہ کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار نے ساہیوال ڈویژن کے
شفٹ ناظمین کامدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون اور برانچ
کے عملے و طلبہ سے گفتگو کرنے کے انداز پر تربیت کی۔
اس موقع پر رکن شعبہ محمد عرفان عطاری مدنی اور
ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نعیم اللہ عطاری موجود تھے ۔بعدازاں
شفٹ ناظمین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26اکتوبر2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ شیرانوالہ
گیٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دارمولانا عامر سلیم عطاری مدنی، رکن شعبہ عرفان عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی نے
عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبہ جات کے لئے ہونے ٹیلی تھون میں بھر پور
حصہ ملانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ
داران نے برانچ کے تعلیمی معاملات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami