شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت  29 جنوری 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں درس نظامی مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا جہاں نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے ’’خوفِ خدا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو تنہائی میں اللہ پاک کا ذکر کرنے ،خوف خدا سے رونے نیز سمجھ کر قرآنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا بالخصوص وہ آیتیں جن میں اللہ پاک نے فرمایا” اے ایمان والوں“ !انہیں سمجھ کر پڑھنےاور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی ۔

مزید تنہائی میں اپنے گناہوں سے معافی مانگنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ہفتہ وار اجتماع میں اول تاآخر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت درس نظامی مکمل کرنے والے طلبہ کرام کی دستار بندی نگرانِ شوریٰ، اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران نے فرمائی۔

اس موقع پر فیضان آن لائن کی مجلس و مدرسین سمیت کراچی سٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)