فیضانِ مدینہ کراچی میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تربیتی اجتماع، پاکستان بھر کے اسٹاف کی شرکت
دعوتِ اسلامی عالمی سطح
پر لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی
حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
اسی سلسلے میں 30 جنوری
2023ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے اسلامی بھائیوں (اسٹاف) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں وقتاً
فوقتاً شعبے کے نگران اور اراکین سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے پاکستان بھر سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)