فیضانِ مدینہ ملتان میں
ٹریننگ سیشن، بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین کی
شرکت
شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2023ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں
بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین کی شرکت رہی۔
رکنِ شعبہ مولانا عمران
عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ناظمین کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مالِ وقف کی اشیاء کو استعمال کرنے کے حوالے سے
احتیاطی تدابیر بتائیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شفٹ و برانچ ناظمین میں
ہونے والے ٹریننگ سیشن میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی کا بیان
قراٰنِ پاک کی تعلیمات کو
عام کرنے اور سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے فرامین کے مطابق لوگوں کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت 20 فروری 2023ء بروز پیر بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین
کے درمیان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن ہوا۔
شفٹ و برانچ ناظمین کے
درمیان ہونے والے سیشن کے آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ
20 فروری 2023ء
بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت
بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین کے درمیان ہونے والے سیشن کے آخر
میں سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا
یاسر عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور
اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نگرانِ شعبہ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ناظمین کے ٹریننگ سیشن کے
دوران ٹائم مینجمنٹ کے موضوع پر رکنِ شعبہ کا بیان
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 20 فروری 2023ء بروز پیر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بہاولپور اور
ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ
ٹریننگ سیشن رکنِ شعبہ سیّد غلام الیاس عطاری نے” ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اس حوالے سے وہاں موجود ناظمین کی ذہن سازی
کی۔
بہاولپور اور ملتان ڈویژن
کے شفٹ و برانچ ناظمین کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
20 فروری 2023ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و
برانچ ناظمین نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس
ٹریننگ سیشن میں رکنِ شعبہ حافظ سلمان عطاری نے LMS (لرننگ مینجمنٹ سافٹ ویئر) کے حوالے سے ناظمین کی تربیت کی اور Student portal کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی ۔
علاوہ ازیں رکنِ شعبہ نے مذکورہ چیزوں کی اہمیت
و افادیت پر کلام کرتے ہوئے ناظمین کو احسن انداز میں شعبے کے کام کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم
فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پروفیسر نعمان اور پروفیسر
امجد کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور
کا وزٹ
گزشتہ روز پروفیسر نعمان
اور پروفیسر امجد نے بہاولپور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ڈویژن ذمہ
دار مولانا نعیم رضا عطاری سے ہوئی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
نے پروفیسرز کو فیضانِ مدینہ میں واقع شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف
کرواتے ہوئے اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔
بعدازاں پروفیسرز نے
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت14
فروری 2023ء کو شیراں والا گیٹ لاہور
میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں مدرسین وذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار رضوان عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو ماہِ رجب میں مزید عبادات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا نیز شرکا کو دینی کاموں میں بہتری لانے اور رمضان عطیات پہلے سے زیادہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ بہاولپور میں موجود مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین و ذمہ داران کا 16فروری2023ءبروزجمعرات
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تعلیمی ذمہ
دار مولانا حامد عطاری مدنی نے شرکاکو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی
بھائی کی طرف سے ملنے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
16فروری2023ء
بروزجمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بہاولپور میں قائم جامعۃُ المدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسین و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے شرکا کو تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بھائی کی طرف سے کئے گئے سوالات کے
جوابات دیئے۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
مولانا نعیم رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 15 فروری 2023ء کو فیضانِ
مدینہ خان پور برانچ کے اسٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مدرسین و ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس میٹنگ
میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو تعلیمی
نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور شرکا کی مختلف
امور پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ خان پور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا 15 فروری 2023ء کوفیضانِ مدینہ خان پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار نعیم غفار
عطاری اور محمد حامد عطاری نے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی اور انہیں تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکا نے نیک جذبات
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
شہباز عطاری برانچ ناظم ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت گجرانوالہ برانچ کے مدرسین و ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
نگرانِ شعبہ نے شرکا سے
برانچ کے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی امور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami