عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 20 فروری 2023ء بروز پیر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ ٹریننگ سیشن رکنِ شعبہ سیّد غلام الیاس عطاری نے” ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اس حوالے سے وہاں موجود ناظمین کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ نے  ناظمین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں شعبے کے کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)