20 فروری 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں رکنِ شعبہ حافظ سلمان عطاری نے LMS (لرننگ مینجمنٹ سافٹ ویئر) کے حوالے سے ناظمین کی تربیت کی اور Student portal کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی ۔

علاوہ ازیں رکنِ شعبہ نے مذکورہ چیزوں کی اہمیت و افادیت پر کلام کرتے ہوئے ناظمین کو احسن انداز میں شعبے کے کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)