16فروری2023ء بروزجمعرات مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں قائم جامعۃُ المدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسین و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے شرکا کو تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بھائی کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)