فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مشورے کا انعقاد

پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شعبہ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ
دار مولانا تبریز حسین عطاری مدنی، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محیط حسین عطاری
اور معاون نگرانِ شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انٹرنیٹ سے متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے حل پر غور کیا نیز سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے
دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں چئیرمین سیلانی
ویلفیئر ٹرسٹ مولانا محمد بشیر فاروقی
صاحب کے صاحبزادے مدنی رضا نے دورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی اور
تبریز عطاری مدنی نے مدنی رضا صاحب کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں ہونے والے دینی کاموں کا
تعارف کروایا۔ ساتھ ہی انہیں تعلیمی و
انتظامی معاملات پر مشتمل ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
خدمات کو سراہتے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی
حمزہ عطاری فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام خانپور
برانچ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین
و ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا
عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی
ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ساہیوال
میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز فیضانِ مدینہ
اوکاڑہ برانچ میں ماہانہ مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ساہیوال ڈویژن کی فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین
نے شرکت کی۔
ساہیوال
ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دارمحمد شفیق
عطاری مدنی نے مدرسین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز مختلف امور پر تربیت کی۔ مزید اس موقع پر برانچ ناظم حافظ محمد ناصر عطاری مدنی نے شرکا کو 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
21
دسمبر2022ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز )کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد
میں ڈویژن کےتمام شفٹ ناظمین کے مدنی مشورے
کا اہتمام کیا گیا۔
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی
نے تعلیمی کیفیت کو بہتر بنانے، طلبہ کو
بہتر سہولیات فراہم کرنے نیز طلبہ اور ناظمین کا رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے شرکا
کی تربیت کی ۔
ساتھ ہی 4 جنوری 2022ء کو شعبے کے تحت ہونے والے تربیتی اجتماع
کی تیاری کے حوالے سے نکات بیان کئے گئے نیز
تربیتی اجتماع کے انتظامات کے متعلق ذمہ داران کا تقرر بھی کیا گیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
19 دسمبر 2022ء بروز پیر شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کے تحت حیدرآباد میں ڈویژن اور
برانچ سطح کے تمام ذمہ داران کا ڈویژن نگران مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے برانچ
کلاتھ مارکیٹ میں مدنی مشورہ کیا۔
جس میں ڈویژن نگران نے تعلیمی کیفیت کو بہتر
بنانے، طلباکی طرف سے آنے والی کمپلین پر گرفت کرنے اور ناظمین کا طلباسے رابطہ
بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔
نیز 4 جنوری 2023ء کو ہونے والے حیدرآباد ڈویژن
کے سہ ماہی اجتماع کی تیاری کے حوالے سے مشورہ کرتے ہوئے اسکے متعلق انتظامات کی مختلف
امور پر ذمہ داران کی ذمہ داری مقرر کی۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی ،حیدرآباد / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں قائم
برانچ کلاتھ مارکیٹ میں عطاری شفٹ کے تمام مدرسین کے درمیان مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار عابد
حسین عطاری مدنی نے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے 12 دینی کاموں سمیت مدرسین کے
مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
نیز ڈویژن ذمہ دار نے مختلف موضوعات پر گفتگو
کرتے ہوئے مدرسین کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر مدرسین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ،حیدرآباد /
کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpg)
20دسمبر
2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ
فیضانِ آن لائن اکیڈمی میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ دار تبریز حسین عطاری مدنی
نے کراچی سٹی کے تمام شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں تنظیمی ذمہ داری لینے، زیادہ
سے زیادہ مدنی کام کرنے اور تعلیمی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز
3 جنوری 2023ء کو ہونے والے تربیتی اجتماع کے
حوالے سے بھی تربیت کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی/
کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
فیضان
ِمدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی ڈیپارٹ فنانس
کا مدنی مشورہ

14
دسمبر 2022 ءبروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ ہواجس میں فیس و فنانس ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں غلام الیاس عطاری مدنی نے شعبہ فنانس ڈیپارٹ کے سابقہ کا موں کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور آئندہ کے لئےاہداف بتائے ۔(رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 13 دسمبر2022 ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ کورنگی 4 کراچی میں میٹنگ ہوئی جس میں کورنگی برانچ سے شعبے کے آئی ٹی منیجر یونس عطاری اور مارکیٹنگ منیجر
عابد عطاری نے شرکت کی ۔
دورانِ
میٹنگ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ
کے اسٹاف کی ہائیرنگ کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے نیز اس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےباہمی مشاورت سے آئندہ کے لئےاہداف طے کئے۔( رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں
12 دسمبر 2022ء بروز پیر مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کے آئی ٹی منیجر یونس عطاری
اور اسسٹنٹ آئی ٹی منیجر وقار کھتری عطاری نے شرکت کی ۔
دورانِ
مدنی مشورہ غلام الیاس عطاری مدنی نے فیضان
آن لائن اکیڈمی مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف کی ہائیرنگ کے حوالے سے نکات بیان
کئے نیز اس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
آئندہ کے لئے اہداف طے کئے۔( رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ
دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان عطاری)
.jpg)
12
دسمبر 2022 ءبروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں آئی ٹی اور مالیات ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران
کا باہمی مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی، شعبے کے آئی ٹی
منیجر یونس عطاری، فنانس منیجر محیط حسین عطاری ،معاون نگران شعبہ گرلز مولانا یاسر
عطاری مدنی نے شرکت کی۔
دورانِ
میٹنگ اسلامی بھائیوں نے آئی ٹی اور مالیات ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے طے شدہ مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے سابقہ اہداف کا
جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید
آسان بنانے کے لئے آئندہ کے اہداف کو بر وقت مکمل کرنے کے متعلق گفتگو کی۔(رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان عطاری)