فیضانِ
مدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت
سیکھنے سکھانے کا حلقہ

30جنوری2023ء
کو فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقدہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان
کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے (HDS) ہیلپ
ڈیسک سپورٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن شعبہ
مولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے
شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کےحوالے سے اہم نکات بھی بیان کئے ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے عملے کے درمیان ٹریننگ سیشن

29جنوری2023ء
کو فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے پاکستان بھر کے مدنی عملے کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران مجلس ماہنامہ فیضانِ
مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں مصروف رہنے کی
ترغیب دلائی ۔
مزید ماہنامہ فیضانِ مدینہ کن کن مراحل سے ہوتا ہوا
مکتبۃُ المدینہ پر پہنچتا ہے اس کا تعارف
کروایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تربیتی اجتماع، پاکستان بھر کے اسٹاف کی شرکت

دعوتِ اسلامی عالمی سطح
پر لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی
حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
اسی سلسلے میں 30 جنوری
2023ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے اسلامی بھائیوں (اسٹاف) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں وقتاً
فوقتاً شعبے کے نگران اور اراکین سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے پاکستان بھر سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے
درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضانِ مدینہ کراچی میں دستار بندی کا سلسلہ

شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 29 جنوری
2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں درس نظامی مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا جہاں نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے ’’خوفِ خدا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ
بیان نگرانِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو تنہائی میں اللہ پاک کا ذکر کرنے ،خوف خدا سے رونے نیز سمجھ کر قرآنِ پاک پڑھنے کا
ذہن دیا بالخصوص وہ آیتیں جن میں اللہ پاک نے فرمایا” اے ایمان والوں“ !انہیں سمجھ کر
پڑھنےاور ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب
دلائی ۔
مزید
تنہائی میں اپنے گناہوں سے معافی مانگنے
کی ترغیب دلاتے ہوئے شرکائے اجتماع کو
ہفتہ وار اجتماع میں اول تاآخر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت درس نظامی مکمل کرنے والے طلبہ کرام کی دستار بندی نگرانِ
شوریٰ، اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران نے فرمائی۔
اس
موقع پر فیضان آن لائن کی مجلس و مدرسین
سمیت کراچی سٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
نگرانِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تربیتی اجتماع کے دوسرے دن 29
جنوری 2023ء بروز اتوار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے سیشن ہوا۔
تربیتی اجتماع کے اس سیشن
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جبکہ مختلف
موضوعات پر سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔

دنیا کے کم و بیش 80
ممالک میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام
کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 28 جنوری 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر کے اسٹاف اسلامی بھائیوں کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک کا پہلا
سیشن بعد نمازِ عصر ہوا جس میں رکنِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا سیّد
غلام الیاس عطاری مدنی نے ”How to manage time“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع کی اہمیت و افادیت پر شرکا کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 (1).jpg)
25
جنوری 2023 ءبدھ کے دن فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں مارکیٹنگ
و ایچ آر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس
میں رکنِ شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی ، مارکیٹنگ مینجر محمد عابد
عطاری،ایچ آر ذمہ دار عرفان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مشورے
میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ اسٹاف کی ہائیرنگ، اسٹاف کی جے ڈیز اور بجٹ کے تعلق سے اہم نکات پر گفتگو
ہوئی ۔مزید آئندہ کے لئے اہداف بھی طے کئے گئے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں سالانہ
اجتماع کے سلسلے میں مدنی مشورہ

فیضان
آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں 23 جنوری 2023ء بروز پیر فیضان آن
لائن اکیڈمی کے سالانہ اجتماع کے سلسلے
میں مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں رکنِ مجلس غلام الیاس عطاری
مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ داران(
تبریز حسین عطاری مدنی، ڈویژن ذمہ داران ، برانچ ناظمین اور اجتماع کو اچھے و منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بنائی گئی مجالس کے ذمہ داران) سمیت
نگرانِ مجلس یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
دورانِ
مشورہ اجتماع کو اچھے انداز میں مینجمنٹ کرنے ، آنے والے مسائل کو فوراً حل کرنے پر کلام
ہوا نیز مجلس حفاظتی امور، انتظامی امور و دیگر
مجالس کے ذمہ داران کو تمام معاملات منظم انداز میں مکمل کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے گئے ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو
شفٹ بریلی اور قادری کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ

24 جنوری 2023ء
بروز منگل کاہنہ نو لاہو رمیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے
تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضانِ مدینہ کاہنہ نو شفٹ بریلی اور قادری کے مدرسین و
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
مجلس وڈویژن ذمہ دار لاہور مولانا رضوان
عطاری مدنی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات پر
مشاورت کی۔
خواجہ محمد حماد کوریجہ
سمیت دیگر شخصیات کی فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز خان پور برانچ آمد

پچھلے دنوں خواجہ محمد
حماد کوریجہ صاحب (سجادہ نشین
دربار عالیہ خواجہ غلام فرید صاحب کوٹ مٹھن شریف) سمیت دیگر شخصیات کی دعوتِ
اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز خان پور برانچ میں آمد ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
خوش آمدید کہا جبکہ برانچ ناظم مولانا شہباز رضا عطاری مدنی نے خواجہ محمد حماد
کوریجہ صاحب کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا اور برانچ کا وزٹ کروایا۔
بعدازاں وہاں موجود
شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ، غیاث الدین عطاری)
شیر والا گیٹ لاہور میں
قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں شخصیات کی آمد
.jpeg)
19 جنوری 2023ء
بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شیر والا گیٹ لاہور
میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں شخصیات کی آمد ہوئی جہاں شعبے کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ
اسلامی عمران عطاری نے شخصیات کو برانچ کا وزٹ کرواتے ہوئے انہیں اس شعبے کے تحت ملک
و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
.jpeg)
پچھلے
دنوں نگران مشاورت پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے بہاولپور جدول کے دوران فیضان
آن لائن اکیڈمی (بہاولپور) کا وزٹ کیا اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی کیا اور شرکا کو تدریس میں مزید بہتری لانے کے لئے قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا ، اختتام پرنگران پاکستان مشاورت سے ذمہ داران نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد
اسلم عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ
ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)