قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے 6اپریل2023ء کو فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے عطا کردہ اسلامی بھائیوں کے 12دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے ان کی تربیت کی ۔

ا س کے علاوہ شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لیے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی اور رکن مجلس مولانا عامر سلیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)