21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی جانب سے 7اپریل2023ء کو مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ بوائزکے ملک بھر کے شفٹ اور ڈویژن تعلیمی ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کا آغاز تلاوت ِ قرآن پاک و
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ بعدازاں
نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور زیادہ سے
زیادہ اسلامی بھائیوں کو اعتکاف کروانے کی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی اسلامی بھائیوں
کو فطرے وصول کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز
اس مشورے میں رکن مجلس سید غلام الیاس عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی۔(
رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)