فیضان عطار برانچ فیصل آباد میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن
 - Copy.jpg)
22 فروری 2023ء کو فیضان عطار برانچ فیصل
آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ساہیوال اور فیصل
آباد کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
رکن مجلس مولانا عرفان مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے سوفٹ وئیر کے کچھ نیو فیچرز کے
بارے میں بتایا جن کے استعمال سے شعبہ میں بہتری آسکتی ہے مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب
دلائی ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت فیضان عطار
برانچ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
 - Copy.jpg)
22 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تحت فیضان عطار برانچ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔
رکن مجلس سید غلام الیاس شاہ نے ٹائم مینجمنٹ کے
موضوع پر شرکاکی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ضلع گجرات
تحصیل سرائے عالمگیرمیں مدنی مشورہ
 - Copy.jpg)
21 فروری 2023ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے تحت ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیرمیں مدنی مشورہ ہوا ، جس میں سرائے عالمگیر
برانچ کے تمام افراد معلمین، ناظمین وغیرہ نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
اظہر عطاری کی تشریف آوری ہوئی ۔رکن شوری نے شرکا کو 12 دینی کاموں کا ذہن
دیا جس پر شرکاء نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

24فروری2023ء
کو لاہور ڈویژن میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کے ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور برانچ میں شفٹ عطاری کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں
مزید بہتری کے لئے ترغیب دلائی نیز شرکا کو دینی کام بڑھانے کے لئے رمضان ڈونیشن جمع
کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 فروری2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی
مزنگ برانچ لاہور میں اکیڈمی کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار مولانا
رضوان عطاری مدنی نے شرکا سے سابقہ بارہ دینی
کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزیددینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب
دلائی ۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

22فروری2023ءکو
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدرسین و ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری
مدنی نے شرکا کی 12 دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور انہیں مزید دینی کاموں
میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ شرکا کو
دینی کام بڑھانے کے لئے رمضان عطیات زیادہ جمع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائزکی جانب سے برانچ
کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال میں مدنی مشورہ

22
فروری 2023ء بروز بدھ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز کی جانب سے برانچ کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین
نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے تعلیمی
نظام کو مزید بہتر کرنے میں ناظمین کے
کردار سے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور ناظمین کا طلبہ سے رابطہ بہتر بنانے کے
حوالے سے تربیت کی۔
ساتھ
ہی مشورے میں 4 مارچ 2023ء کو حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے شفٹ
ناظمین کے سہ ماہی اجتماع کے انتظامات کے
حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مدنی مشورہ، شفٹ
قادری کے مدرسین و ذمہ داران کی شرکت

22 فروری 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز شفٹ قادری کے مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشوے میں شعبے
کے لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی
اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز رمضان عطیات زیادہ سے زیادہ جمع
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم
فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ
.jpg)
گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور شفٹ ذمہ داران نے
شرکت کی ۔
مولانا رضوان عطاری مدنی نے اس موقع پر شرکا کو
رمضان عطیات جمع کرنے ، رمضان میں اعتکاف کرنے اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا
جبکہ جو حفاظ کرام کو رمضان میں تراویح سنانے کے حوالے سے بھی تربیت کی ۔ اس موقع
پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )
ملتا
ن کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام
.jpg)
20
فروری 2023ءکو ملتا ن کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکن مجلس مولانا ارشد عطاری مدنی نے
شرکا میں ”خوف خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
اپنے کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد دیئے ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )
فیضانِ مدینہ ملتان میں
ٹریننگ سیشن، بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین کی
شرکت
.jpg)
شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 20 فروری 2023ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں
بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین کی شرکت رہی۔
رکنِ شعبہ مولانا عمران
عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ناظمین کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مالِ وقف کی اشیاء کو استعمال کرنے کے حوالے سے
احتیاطی تدابیر بتائیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شفٹ و برانچ ناظمین میں
ہونے والے ٹریننگ سیشن میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی کا بیان
.jpg)
قراٰنِ پاک کی تعلیمات کو
عام کرنے اور سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے فرامین کے مطابق لوگوں کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت 20 فروری 2023ء بروز پیر بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ و برانچ ناظمین
کے درمیان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن ہوا۔