16  اگست2023ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔

ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور کے ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی نے ذمہ داران کو خود جدید ٹولز اور دیگر مختلف زبانیں سیکھنے اور مدرسین کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔

مزید مختلف امور پر تربیت بھی کی اور دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)