نیو چالی برانچ میں کراچی سٹی کی فیضان مدینہ
اور نیو چالی و کلفٹن برانچ کے اسٹاف کا سحری اجتماع کا اہتمام
31 مارچ 2023 ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو
چالی برانچ میں کراچی سٹی کی فیضان مدینہ اور نیو چالی و کلفٹن برانچ کے اسٹاف کا
سحری اجتماع ہوا۔
اس سحری اجتماع میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری
مدنی اور کراچی سٹی ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے عطیات جمع کرنے اور دینی کاموں میں
مزید بہتری کے حوالے سے شرکاء کی تربیت کی ، جس پر شرکاء نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ اختتام پر تمام شرکاء کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ : علی حمزہ عطاری فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
حیدرآباد ڈویژن کے تمام عملے کے مابین برانچ
کلاتھ میں سحری اجتماع کا انعقاد
29 مارچ 2023ء بروز بدھ حیدرآباد ڈویژن کے
تمام عملے کے مابین برانچ کلاتھ میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ
انٹریئر کے نگران و رکن شوری قاری ایاز
عطاری اور شعبہ کے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے ماہ رمضان المبارک میں نیک
اعمال بڑھانے اور دعوت اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے پر شرکاء کی
تربیت کی۔
اس موقع
پر صوبائی ذمہ دار و رکن مجلس تبریز عطاری مدنی نے بھی شرکاء کو مدنی عطیات جمع
کرنے اور اس کی اہمیت پر ذہن سازی کی۔(رپورٹ : علی حمزہ عطاری فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
نیو چالی بولٹن مارکیٹ کراچی میں برانچ فیضان آن
لائن اکیڈمی کا تاجر و شخصیات نے وزٹ کیا
28 مارچ 2023ء کو نیو چالی بولٹن مارکیٹ
کراچی میں برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تاجر و شخصیات نے وزٹ کیا ۔ رکن مجلس سید
غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ
دار تبریز حسین مدنی نے انکا استقبال کیا۔
رکن مجلس سید غلام الیاس نے مہمانوں کو فیضان آن
لائن اکیڈمی کا تعارف اور اسکے تحت دی جانے والی کورسز کی تعلیم کے بارے میں
بتایا۔ (رپورٹ
: علی حمزہ عطاری فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ
: محمد مصطفی انیس)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی ستیانہ روڑ فیصل
آباد میں قائم برانچ میں مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر ِاہتمام 20 مارچ2023ء بروز
پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی ستیانہ
روڑ فیصل آباد میں قائم برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین،
برانچ ناظمین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا محمد یاسر عطاری مدنی ورکن مجلس سید غلام الیاس
عطاری نے استقبال ماہ رمضان، مدنی عطیات
اور رمضان اعتکاف کروانے کے سلسلے میں شرکا کی تربیت کی ۔( رپورٹ: سید
شکیل عطاری برانچ ناظم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں طلبہ اور
سرپرستوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
09 مارچ 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرات برانچ کےہوم مدرسین نے شرکت کی۔
نگران مجلس مولانا یاسر مدنی نے دینی کام
کےحوالے سے مدرسین کی تربیت کی اور انہیں مدنی عطیات کے سلسلے میں مدنی پھولوں سے
نوازا۔ اس موقع پر پنجاب ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ :محمد عثمان عطاری ، برانچ ناظم ، کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
09 مارچ 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرات برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔
نگران مجلس مولانا یاسر مدنی نے دینی کام
کےحوالے سے مدرسین کی تربیت کی اور انہیں مدنی عطیات کے سلسلے میں مدنی پھولوں سے
نوازا۔اس موقع پر پنجاب ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ :محمد عثمان عطاری ، برانچ ناظم ، کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائزکی جانب سے لاہور
برانچ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور برانچ میں سیکھنے سکھانے کے
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی جامعۃ المدینہ اورمدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
نگران
شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے ’’اپنے گھر والوں کے ساتھ انداز‘‘ کے
موضوع پر تربیت کی جس میں گھر والوں کی اسلامی تربیت کرنے اوران سے حسن اخلاق کے
ساتھ پیش آنے پر شرکا کی تربیت کی۔مزید اچھے اخلاق کو اپنانےکے لئے ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر مدرسین نے اچھے جذبات کااظہار کیا۔( رپورٹ: نواز
حسین فیاض شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لاہورڈویژن
فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
اپنے
وقت کو اچھے کاموں میں گزارنا یہ اللہ پاک کی بہت بڑی
نعمت ہے۔ اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے
تعلیمی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے لاہورڈویژن کے ذمہ
داران کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔
حلقے میں شریک ذمہ داران کی رکن مجلس سید غلام الیاس عطاری مدنی
نے’’Time
Managment ‘‘ کے موضوع پر تربیت کی جس کا مقصد اپنے وقت کو اچھے انداز
میں مینج کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے روز مرہ کے افعال اور امور کو اچھے انداز میں ترتیب
دینا نیز اپنے فرائض کو وقت کے مطابق مینج کرتے ہوئے شعبے کو مزید بہتری کی طرف لیکر
جانا تھا۔ (
رپورٹ: نواز حسین فیاض شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی جامعۃ ومدرسۃ المدینہ لاہورڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے لاہورڈویژن میں فیضان آن لائن اکیڈمی
جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں رکن مجلس مولانا محمد سلمان عطاری مدنی نے’’learning
management system ‘‘ کے حوالے سے
ذمہ داران کی تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
اسلامی بھائیوں کو نکات فراہم کئے۔(
رپورٹ: نواز حسین فیاض شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں لاہور میں فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشن کااہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ لاہورڈویژن فیضان آن لائن اکیڈمی
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
مجلس مولانا عرفان عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے جدید نظام کےحوالے سے
آئے ہوئے سافٹ وئیر’’ اسٹوڈنٹ پورٹل اور مائیکرو سافٹ ٹیمز‘‘ کے حوالے سے
ذمہ داران کی تربیت کی جس کا مقصد شعبے کی
ترقی اور مزید بہتری لانا تھا۔( رپورٹ: نواز حسین فیاض شفٹ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی صدر میں قائم برانچ میں 11 مارچ 2023ء
بروز ہفتہ کراچی کے تمام برانچ ناظمین کا رکن شعبہ سید غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ
دار تبریز حسین عطاری مدنی نے مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں رمضان ڈونیشن کے متعلق گفتگو ہوئی
اور اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
جمع کرنے اور اہداف مکمل کرنے کی ترغیب
دلائی گئی جس
پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ:علی حمزہ عطاری کورنگی برانچ
کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami