26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کی طرف
سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور برانچ میں بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کا میٹ
اپ منعقد ہوا جس میں مختلف سیشن ہوئے جن
میں ذمہ داران نے شرکا کی تربیت کی۔
آخری سیشن شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر
عطاری مدنی ، شعبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام
الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار
عامر سلیم عطاری کے ساتھ سوال و جواب پر
مشتمل تھا جس میں انہوں نے مدنی عملے کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔ آخر میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں
کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)