دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت 17 مئی 2023ء بروز بدھ بہاولپور برانچ میں
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں برانچ کے
مدنی عملے نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار
مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے تعلیمی،
تنظیمی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ
مدینہ کراچی میں ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ میٹنگ
17 مئی 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ میں ایک
میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
سیّد غلام الیاس عطاری نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
نصاب کا کتنا حصہ کتنی زبانوں میں ٹرانسلیٹ ہو چکا ہے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے مزید کتنا حصہ کتنے وقت میں ٹرانسلیٹ ہوگا اس کے اہداف پر مشاورت
کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
16مئی2023ءبروز
منگل فیضان آن لائن اکیڈمی خان پور برانچ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی
ذمہ دار عامر سلیم عطاری مدنی اور رکن
مجلس عرفان عطاری مدنی نے وہاں موجود مدنی
عملے کی دینی و اخلاقی اعتبار سے رہنمائی
کی ۔
مزید
مدنی مشورے میں تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی امور کو کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے اس پر
گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی ساتھ شعبے میں ہونے
والے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی
حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر ڈویژن
ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور برانچ کے شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ
14مئی2023ءبروز
اتوار فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی بہاولپور برانچ میں شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے روز مرہ کے مسائل اور انکے حل کے
حوالے سے کلام کیا۔ ساتھ ہی برانچ میں انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے متعلق
مدنی پھول بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں
نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گجرات برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں اراکینِ
مجلس کا مدنی مشورہ
اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ آن لائن
قراٰنِ پاک پڑھانے اور انہیں قراٰن و حدیث میں موجود شرعی و دینی مسائل سکھانے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت گزشتہ روز گجرات برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر عطاری مدنی نے اراکینِ مجلس سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے رمضان عطیات جمع کرنے کی کارکردگی بھی
دیکھی۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اراکینِ مجلس کو شعبے
کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر
انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:مولانا
محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
میرپور آزاد کشمیر میں فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی نیو برانچ کھولنے کے حوالے سے میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت 11 مئی 2023ء بروز جمعرات
ایک میٹنگ ہوئی جس میں میرپور آزاد کشمیر میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی نیو
برانچ کھولنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام
الیاس عطاری نے نیو برانچ کھولنے کے لئے کن کن سہولیات کا ہونا ضروری ہے اس پر
گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگران اسلامی بھائیوں نے ذمہ داران
سے دیگر مختلف موضوعات پر مشاوت کرتے ہوئے احسن انداز میں اپنے کام کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
4مئی2023ءبروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
موجود فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اجتماعی قربانی اور آن
لائن اجتماعی قربانی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
نگرانِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام
الیاس عطاری،نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری، اورسیز فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار محمد
شکیل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں فیضان
آن لائن کے ذمہ داران کے ساتھ اجتماعی قربانی
کی پلاننگ کی اور اسکا لائحہ عمل تیار کیا۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی ستیانہ روڈ برانچ فیصل آباد میں مدنی عملے کا مدنی مشورہ
07 اپریل
2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی ستیانہ روڈ برانچ میں فیصل آباد ڈویژن
سرگودھا برانچ اور جھنگ برانچ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس مدنی مشورے میں نگران مجلس مولانا یاسر مدنی
نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئےڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا غلام عباس مدنی اور رکن مجلس مولانا عامر سلیم مدنی بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ : محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
06 اپریل 2023ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی
اچھرہ برانچ لاہور میں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن برانچ اور شیرانوالہ گیٹ برانچ کے
مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس مولانا یاسر مدنی نے
بارہ دینی کام اور رمضان عطیات پر گفتگو
کی ۔ نگران مجلس نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ
لیا اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان مدنی اور رکن مجلس مولانا عامر سلیم مدنی بھی موجود
تھے ۔ (رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے
دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی کورنگی برانچ میں کورنگی برانچ کے اسٹاف کا سحری اجتماع ہوا جس میں رکن
مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور کراچی سٹی ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے ڈونیشن جمع
کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکے حوالے سے مدرسین کی تربیت کی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے ذمہ داران کا آن لائن مدنی
مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی جانب سے 7اپریل2023ء کو مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ بوائزکے ملک بھر کے شفٹ اور ڈویژن تعلیمی ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کا آغاز تلاوت ِ قرآن پاک و
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ بعدازاں
نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور زیادہ سے
زیادہ اسلامی بھائیوں کو اعتکاف کروانے کی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی اسلامی بھائیوں
کو فطرے وصول کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز
اس مشورے میں رکن مجلس سید غلام الیاس عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی۔(
رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو لاہور میں فیضان آن لائن
اکیڈمی کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ
قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی جانب سے 6اپریل2023ء کو فیضانِ مدینہ کاہنہ
نو لاہور کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ
مدنی مشورہ نگرانِ مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے عطا کردہ اسلامی بھائیوں کے 12دینی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے ان کی تربیت کی ۔
ا س
کے علاوہ شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لیے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا ۔ اس
موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی اور رکن مجلس مولانا عامر سلیم
عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
Dawateislami