21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کے تحت گزشتہ روز کورنگی برانچ، کراچی کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ
تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔
ابتداءً ڈویژن 1 کے تعلیمی ذمہ دار مصطفیٰ گلزار
عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ اپنے اندر مزید قابلیت
بڑھانے کا ذہن دیا ۔
بعدازاں
ڈویژن 1 کے ذمہ دار وقاص عطاری نے برانچ
کے انتظامی معاملات سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)