1اگست 2023ءکو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت اسلام آباد میں شفٹ ناظمین کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین ،ڈویژن ذمہ داران اور اراکین مجلس نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا سے شفٹ ناظمین کے سالانہ اجتماع کے مقام اور دنوں کے متعلق مشاورت کی نیز یوم ِدعوت اسلامی کی بھرپور تیاری ابھی سے شروع کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)