عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی ڈویژن گوجرانولہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)