دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے تحت گجرات برانچ میں علم تجوید کے حوالے سے ٹریننگ سیشن ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز گوجرانوالہ مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔

مدرسۃُ المدینہ کے رکن مجلس عرفان عطاری مدنی اور ان کے معاون سید انس رضا عطاری نے علم تجوید کے حوالے سے مدرسین کی تربیت کی اور انہیں مزید اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)