21 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز لاہور ڈویژن کے مدرسین
اور ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
Thu, 20 Jul , 2023
1 year ago
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی
کے تحت لاہور میں 17 جولائی 2023ء بروز پیر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لاہور
ڈویژن کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق رکنِ شعبہ مولانا سلمان عطاری
مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے جدید نظام کے حوالے سے تیار کئے گئے سافٹ ویئر Learning Management System (لرننگ مینجمنٹ سسٹم) کے متعلق حاضرین کی تربیت کی جس کا مقصد شعبے
میں جدید نظام اور شعبہ کی ترقی و نظام میں مزید بہتری لانا ہے۔